24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 432 نئے کیسز، 15 اموات رپورٹ2,49,397 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد25,065 رہ گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

منگل 4 اگست 2020 12:29

24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 432 نئے کیسز، 15 اموات رپورٹ2,49,397 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد25,065 رہ گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 432 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 15 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 690 کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 484، پنجاب میں 4 ہزار 280، خیبرپختونخوا میں 625، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85، آزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹس کئے گئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 397 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لئے مختص شدہ ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 209 کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔

19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97، بلوچستان میں 11 ہزار 777، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198، اسلام آباد میں 15 ہزار 95، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 253، پنجاب میں 93 ہزار 336 اور سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 705 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 999 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 226 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 2 ہزار 153 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کی خلاف زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں کل 167 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کے خلاف جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان میں 136,گلگت بلتستان میں 55 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں 54 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 955 کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 543 مریض زیر علاج ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی