میرپور ،سردی کے آغاز کیساتھ ہی امراض تنفس پھیل گیا ،بچوں میں دمہ نمونیہ اور بخار سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں

جمعہ 13 دسمبر 2013 13:16

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) میرپور ڈویژن میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی امراض تنفس پھیل گیا بچوں میں دمہ نمونیہ اور بخار سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں میرپور کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سینکڑوں بچے بیماری کی حالت میں رپورٹ کر چکے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور موسمی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب خوراک استعمال کروائیں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سب سے بڑے نجی ہسپتال لیڈیز اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سی ایم حنیف نے ڈاکٹرنتاشہ ہاشمی اور ڈاکٹر فاریہ چوہدری کی موجودگی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حنیف نے کہاکہ کم عمر بچے چونکہ کمزور ہوتے ہیں اس لئے سردی کے موسم کا براہ راست پہلا اثر اسی ایج گروپ پر پڑتاہے امراض تنفس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے والدین خصوصی احتیاط سے کام لیں اور بیماری کی صورت میں ٹوٹکے استعمال کرنے کی بجائے معالج سے فوراًرابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہم نے لیڈیز اینڈ چلڈرن ہسپتال میرپور میں ان بیماریوں کے علاج کیلئے ”سپیشل نمونیہ سیل “قائم کر دیا ہے جہاں انتہائی تجربہ کار ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹر ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے موجود ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈاکٹرز فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ شعور وآگہی حاصل کریں اور علاج سے بچنے کیلئے پرہیز اور احتیاط سے کام لیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی