ریاست ہسپتال اینڈ ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ساڑھے 4سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا،لاکھوں روپے کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں

ہفتہ 14 دسمبر 2013 15:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء)ریاست ہسپتال اینڈ ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ساڑھے 4سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ بھی کیا گیا اور لاکھوں روپے کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاست علی چوہدری سابق صدر پی ایم اے، ڈاکٹر ندیم فضل داداور اسد علی چوہدری صدر نیشنل یوتھ فورم نے کہاکہ معاشرے کے ہر صاحب حیثیت فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب طبقات کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرض ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کی جائے میرپور میں اگرچہ ایک طرف ایسے تارکین وطن موجودہیں جو بہت امیر ہیں لیکن ایسی اکثریت بھی یہاں آباد ہے جو علاج معالجے کے لئے مناسب سہولیات کی ادائیگی سے قاصر ہے اسی مقصد کے لئے ہم نے ریاست ہسپتال ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں ”فری میڈیکل کیمپس“ کا آغاز کر دیا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

فری میڈیکل کیمپ صبح نو بجے سے لے کر رات گئے جاری رہا اور اہلیان علاقہ نے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں اس کیمپ کے آغاز کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی