اساتذہ اور طلبا وطالبات ڈینگی کے خاتمے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ لبنی فیصل،اینٹی ڈینگی ریگولیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘ یاسین سوہل

ہفتہ 14 دسمبر 2013 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری یاسین سوہل اور لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی نمائندے اور معاشرے کا ہر فرد ڈینگی کے خاتمے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے اور انشاء اللہ مربوط ومنظم جدوجہد کے ذریعے لوگوں کا شعور اجاگر کرکے ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز الائیڈ ہائی سکول والٹن کیمپس میں اینٹی ڈینگی آگاہی سیمینار کے موقع پر کہی۔سیمینار میں پرنسپل الائیڈ سکول صائمہ،پرنسپل خواجہ رفیق شہید کالج جہانگیررانا،انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید،ایجوکیشنل این جی اوز اور پرائیویٹ سکولز ویلفیئر ایجوکیشن کے عہدیداران ،محکمہ صحت وتعلیم کے افسران ،اساتذہ،طلبا وطالبات کے علاوہ پی پی 155 مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک مسعود کوآرڈینیٹرفیضان اسلم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ اور طلبا وطالبات ڈینگی کے خاتمے کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ریگولیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ اراکین اسمبلی نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز وبوائز ہائی سکول والٹن،گورنمنٹ پرائمر ی سکولز لک لائن ، گورنمنٹ بوائزمڈل سکول گلبہار کالونی ،گورنمنٹ گرلز کسٹم مڈل سکول اورگورنمنٹ بوائز مڈل سکول والٹن میں ڈینگی لاروا انسپکشن کی اور صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ انہوں نے دی کنٹری سکول والٹن کیمپس ،ڈیسنٹ پبلک ہائی سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے اکیڈمی کو صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال اور باتھ رومز وکیاریوں میں پانی کھڑا ہونے اور اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں سکول پرنسپلز کو نوٹسزجاری کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بروملے ہائی سکول والٹن کے اندر شادی ہال چلانے اور صفائی نہ ہونے پر سکول ہذا کے پرنسپل کو بھی نوٹس جاری کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی