بند کریں
صحت صحت کی خبریںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 15/12/2013 - 21:30:13 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 21:25:13 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 18:59:44 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:40:51 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:06:22 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:05:04 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 16:21:12 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 16:20:09 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 15:54:37 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 15:54:37 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 14:00:52

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 5جبکہ راولپنڈی ،شیخوپورہ اور وہاڑی میں ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ہے۔ اس طرح صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار620ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دو برس قبل لاہور میں ایک سو سے زائد افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم رواں برس جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔
15/12/2013 - 14:05:04 :وقت اشاعت