بند کریں
صحت صحت کی خبریںجس طرح فراڈیئے لوگ نیک کاموں کی آڑ میں فراڈ کر کے لوگوں کا عتماد مجروح کر رہے ہیں اس سے انسانیت ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 16/12/2013 - 15:37:17 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 21:30:13 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 21:25:13 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 18:59:44 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:40:51 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:06:22 وقت اشاعت: 15/12/2013 - 14:05:04 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 16:21:12 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 16:20:09 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 15:54:37 وقت اشاعت: 14/12/2013 - 15:54:37

جس طرح فراڈیئے لوگ نیک کاموں کی آڑ میں فراڈ کر کے لوگوں کا عتماد مجروح کر رہے ہیں اس سے انسانیت بدنام ہو گی ‘ میرا ،ہسپتال بنانے کا خواب سچ ثابت ہو گا ،ہارون آباد اور اس کے قریب گاؤں کے لوگوں کو صحت کی اچھی سہولتیں ضرور ملیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2013ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ زمانے میں جس طرح فراڈیئے لوگ نیک کاموں کی آڑ میں فراڈ کر کے لوگوں کا عتماد مجروح کر رہے ہیں اس سے انسانیت بدنام ہو گی ۔ ” خبر رساں ادارے“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ زندگی میں میرے ساتھ بہت فراڈ ہوئے لیکن اب آئندہ زندگی محتاط طریقے سے چلوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں ان کا ہسپتال بنانے کا خواب سچ ثابت ہو گا ، مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے کہ نیکی کے کاموں میں بے شمار رکاوٹیں آتی ہیں لیکن میرا عزم اٹل ہے اور ایک دل ہارون آباد اور اس کے قریب گاؤں کے لوگوں کو صحت کی اچھی سہولتیں ضرور ملیں گی ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے مجھے مخیر حضرات کی مدد درکار ہے ۔
15/12/2013 - 14:06:22 :وقت اشاعت