حکومت غریب اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صدر ممنون حسین ، نجی شعبہ ، مخیر حضرات اور پیشہ ور ماہرین حکومت کی معاونت کریں، صدر مملکت کا انڈس ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 15 دسمبر 2013 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2013ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت تمام شہریوں اور خصوصاً غریب اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو انڈس ہسپتال کورنگی کے توسیعی منصوبہ کی کھدائی کی رسم ادا کرتے ہوئے کہی۔ توسیعی منصوبہ کا مقصد موجودہ 150 بستر کے ہسپتال کو 1500 بستروں کی سہولت میں تبدیل کرنا ہے۔

یہ ہسپتال کاغذ کے استعمال کے بغیر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ محدود وسائل اور کئی چیلنجز یہ تقاضا کرتے ہیں کہ نجی شعبہ خصوصاً مخیر حضرات، معاشرے کا امیر طبقہ اور پیشہ ور ماہرین حکومت کی کاوشوں میں معاونت کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انڈس ہسپتال غیر مراعات یافتہ طبقہ کے مریضوں کی ایک کثیر تعداد کی بلامعاوضہ خدمت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے حقیقی خوشی ہوئی ہے کہ چند پرعزم ڈاکٹرز، مخیر حضرات اور کاروباری حضرات کی جانب سے 2005ء میں شروع کی گئی کوشش علاقے کے لوگوں کی کامیابی سے خدمت کر رہی ہے اور ان کی تکالیف دور کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گذشتہ 6 سال میں 3 ارب روپے کے خرچ سے 1.5 ملین مریضوں کو براہ راست طبی سہولت پہنچانا غیر مراعات یافتہ لوگوں کی عظیم خدمت کی عکاسی ہے۔

انہوں نے انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان اور ان کی معاون ٹیم کی طرف سے انسانیت کے لئے اس کار خیر کی تعریف کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ایسے لوگ ان لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں جو کسی ایک یا دوسری وجہ سے مراعات سے محروم ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کی بلند نمونے کی انفرادی اور اجتماعی طور پر تقلید کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان تمام افراد، مخیر حضرات اور معاون لوگوں کی تعریف کی جو اس نیک کام میں اس ہسپتال کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔

صدر مملکت نے باور کرایا کہ انسانوں کی مشکلات دور کرنا اور تکلیفوں سے ان کو راحت پہنچانا ہی عظیم ترین عمل ہے اور غریب اور غیر مراعات یافتہ طبقہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب حیثیت پر یہ ذمہ داری رکھی ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کی دیکھ بھال کرے اور جو لوگ اس کام میں پیش پیش ہوتے ہیں انہیں نہ صرف اس دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی اجر کی وعید دی گئی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ اس لئے میں تمام صاحب حیثیت اور صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور بیمار خلق خدا کے لئے جتنا کچھ کر سکتے ہیں، کریں۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے نرم دل اور مہربان لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو حکومت کی کوششوں میں معاون بنتے ہیں اور سماجی خدمات میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا یقینناً بڑا چیلنج ہے تاہم کوئی چیلنج اس وقت ناقابل تسخیر نہیں رہتا جب تمام لوگ جمع ہو کر اس کا سامنا کرنے کے لئے صف بستہ ہوں۔

انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس قول کو دہرایا جس میں 24 اکتوبر 1947ء کو انہوں نے فرمایا تھا کہ ”اب تمام لوگوں کے لئے میرا پیغام امید، حوصلہ اور اعتماد ہے، ہم سب اپنے وسائل کو منظم انداز میں اس عزم اور نظم ضبط سے حاصل کریں جو ایک عظیم قوم کا خاصہ ہوتا ہے“۔ ملک کے طبی شعبہ کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات پر صدر مملکت ممنون حسین نے انڈس ہسپتال کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر نجی اور سرکاری شعبے اکٹھا ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں تو پاکستان کو ایک خوشحال خطہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے علامتی طور پر انڈس ہسپتال کے توسیع منصوبہ کے لئے پانچ ملین روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک عطیہ خداوندی ہے اور سب کو یکسوئی سے کوشش کرنا چاہئے کہ ہمارا ملک اقوام عالم کے ساتھ تیزی سے ہم قدم ہو سکے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملک کے وسائل بہت کم ہیں اس کے باوجود ملک میں گراں قدر خیرات میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت درحقیقت ایک عظیم عمل ہے۔ صدر مملکت نے خیال ظاہر کیا کہ ملک میں پرائمری تعلیم کی ذمہ داری خواتین کو سونپی جانی چاہئے جس سے تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والوں خصوصاً بچیوں کے داخلوں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے خواتین کی تعلیم پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے یکسوئی کے ساتھ کوشش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی پرعزم ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے توسیعی منصوبہ کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ قبل ازیں انڈس ہسپتال کراچی کے بورڈ کے چیئرمین حافظ فیروز الدین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان طبی سہولیات کا تخیل 1986ء میں متعین کیا گیا تھا، اولین یہ ہسپتال 150 بستروں کی سہولت کے طور پر ابھرا اور اب اسے توسیع دے کر 1500 بستروں کی سہولت میں تبدیل کیا جائے گا۔

حافظ فیروز الدین نے کہا کہ انڈس ہسپتال میں کوئی کاغذ استعمال نہیں ہوتا، یہاں تمام نظام کمپیوٹر کے ذریعے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے قیام سے اب تک 1.5 ملین مریض اس کی مفت طبی سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں۔ انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ اب ہسپتال کی توسیع کے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آرکیٹیکٹ ڈاکٹر طارق احسن نے ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جسے اب سی بی جی سنگاپور کے سپرد کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی