بند کریں
صحت صحت کی خبریں(ن) لیگ کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، چودھری شیر علی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/12/2013 - 23:05:29 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 21:45:05 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 20:01:09 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 19:13:17 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 19:06:10 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 16:52:00 وقت اشاعت: 18/12/2013 - 16:51:20 وقت اشاعت: 17/12/2013 - 22:00:24 وقت اشاعت: 17/12/2013 - 16:37:44 وقت اشاعت: 17/12/2013 - 13:23:00 وقت اشاعت: 17/12/2013 - 13:22:37

(ن) لیگ کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، چودھری شیر علی خان،عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ،محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں روزگار کی فراہمی ، صحت ، تعلیم ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دیگر شعبوں کیلئے جدوجہد ہمارا مشن ہے ، تقریب سے خطاب

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں روزگار کی فراہمی ، صحت ، تعلیم ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دیگر شعبوں کیلئے جدوجہد ہمارا مشن ہے مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور ملک کی سا لمیت ، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی پاسداری ہے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان نے سابق تحصیل نائب ناظم حاجی اشرف کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے ملک اعتبار خان ، سابق ایم این اے میجر (ر) ملک اعظم خان ، سابق تحصیل نائب ناظم حاجی اشرف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے(ن) لیگ کے رہنماؤں نے حاجی محمد اشرف کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہااس موقع پر راجہ افضال ، صاحبزادہ ناصر ، ملک اولیاء خان ، سمیت کثیر تعداد میں (ن) لیگ کے کارکنوں اور حاجی اشرف کے حامیوں نے شرکت کی۔


18/12/2013 - 16:52:00 :وقت اشاعت