وکلاء برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور باعزت طبقہ ہے،پرویزخٹک،فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے، ملک میں عدلیہ کی بحالی اور مضبوطی میں وکلاء نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاوربار کے وفد سے گفتگو

جمعہ 20 دسمبر 2013 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2013ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وکلاء برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور باعزت طبقہ ہے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی میں ان کا انتہائی اہم کردار ہے ملک میں عدلیہ کی بحالی اور مضبوطی میں وکلاء نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل محمد عمران ایڈوکیٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیاان میں ہائی کورٹ کی عمارت سے ملحقہ اراضی پر وکلاء کیلئے دو منزلہ کار پارک کی تعمیر، ہائی کورٹ بار روم میں ڈسپنسری کا قیام ،وکلاء کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم، انڈومنٹ فنڈ کیلئے گرانٹ ، بار روم کی بحالی و مرمت، وکلاء ہاؤسنگ سکیم کیلئے اراضی کی فراہمی، بار روم کے یوٹیلٹی بلز ، پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور دیگر مطالبات شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنی ترقی ضیا ء اللہ آفریدی، ڈیڈیک پشاور کے چیئرمین اشتیاق ارمڑ، سیکرٹری محکمہ قانون زین العا رفین، ایڈوکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید قیصر علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے وفد کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ان کا بغور جائزہ لینے اور اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی وفد نے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے زیر تعمیر اوور ہیڈ پل کی تکمیل میں تاخیر اور ہائی کورٹ، ملحقہ عدالتوں کے وکلاء ، عملے اور عوام کو درپیش مشکلات کی طرف وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اس سلسلے میں موثر اقدامات کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ ٹھیکیدار اور حکام کو پہلے ہی ضروری احکامات جاری کئے ہیں اور متعلقہ ٹھیکیدار نے مارچ 2014تک تمام کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر مارچ تک یہ کام مکمل نہ ہو سکا تو متعلقہ ٹھیکدار پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ اس کا ٹھیکہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا وفد کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ نے ہائی کورٹ بار روم اور اس میں قائم لائبریری کی بحالی اور تزئین کیلئے متعلقہ محکمہ کو پی سی ون بنا نے کی ہدایت کی وفد نے ان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے صوبائی حکومت کے تبدیلی اور اصلاحات کے ایجنڈے اور اس سلسلے میں ہونے والے ٹھوس اقدامات کو سراہتے ہوئے وکلاء برادری کی طرف سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے وزیراعلیٰ کو ہائی کورٹ بار روم کے دورے کی دعوت بھی دی جسے وزیراعلیٰ نے قبول کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی