آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ،راستے بند ہوجانے سے لوگوں کی مشکلات بڑ ھ گئیں ، لکڑی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، زمینی رابطے منقطع ، کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ،بچے اور بوڑھے کھانسی ، نزلہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ،طبی ماہرین نے احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی

اتوار 22 دسمبر 2013 14:03

مری/گلگت /مظفر آباد/کوئٹہ /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ، راستے بند ہوجانے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ، لکڑی اور گیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں ، زمینی رابطے منقطع ہونے پر کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ،بچے اور بوڑھے کھانسی ، نزلہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے جبکہ طبی ماہرین نے احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلگت بلتستان اورغذر میں ہلکی برفباری اور اپر اور لوئر دیر میں بارش کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا رات بھر ہونے والی برفباری کے باعث چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں سرنگ کے باہر پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا اس کے علاوہ ملکہ کوہسارمری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہا پنجاب میں سیالکوٹ اور پوٹھوہار ریجن میں بھی کہیں کیں بارش ہوئی ہے جس نے موسم کو مزید دلفریب بنادیا تاہم وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند کا سلسلہ برقرار رہا، جو سڑکوں پر ٹریفک کی آمدو رفت کو مشکل بنا۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بھی سرد ہواوٴں کا راج رہا بعض مقامات پر رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجہ نیچے چلا گیا تھا جس کا اثر دن میں بھی برقرار رہا۔ کوئٹہ سے چلنے والی یخ بستہ ہواوٴں نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے، کوئٹہ کے علاوہ زیارت ،چمن ،قلات ،مستونگ ،کولپور میں بھی برف باری ہوئی۔

شہری موسم کا بھرپور لطف اٹھا ئے۔کراچی میں لوگوں نے اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات چکن کارن سوپ، یخنی اور سردیوں کی دیگر لوازمات کی دکانوں پر رش رہا جبکہ بالائی سندھ کے مختلف علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا دوسری جانب ماہرین نے سردی کی لہر مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت گلگت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ اسکردو میں5، راول پنڈی اسلام آباد میں7، لاہور، پشاور اور سکھر میں 8، ملتان میں 9 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی