موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ، ہوشربا مہنگائی نے غریب طبقات کو زندہ درگور کردیا ہے،ملک نعمان احمد لنگڑیال

جمعرات 26 دسمبر 2013 17:12

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26دسمبر 2013ء) مسلم لیگ(ق) کے رہنما سابق وزیر مملکت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور ہوشربا مہنگائی نے غریب طبقات کو زندہ درگور کردیا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کسووا ل میں اوکانوالہ روڈ پر واقع کلینکل لیب کی افتتاح تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، میڈیکل ٹیکنالوجسٹ شاہد علی،ڈاکٹر عبدالغفور،ڈاکٹر محمد اسلم،ڈاکٹر خان پٹھان،ڈاکٹر غلام علی فوجی،رانا شاہنواز،حکیم عبدالقیوم،ملک اجمل اعوان،ملک قاسم اعوان ،خالد نمبردار،کامران عزیز،محمد ممتاز، محمد ریاض اورملک عابد سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ،وزیر مملکت نے کہا حکمرانوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں سے عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے ہی پریشان ہیں، سابقہ دور ترقی اور خوشحالی کا دور تھا،مسلم لیگ(ق) عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورحکومتی ناانصافیوں کیخلاف ہر سطح پرآوازبلند کی جائیگی،انہوں نے اس موقع پر فیتہ کاٹ کر لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا،میڈیکل ٹیکنالوجسٹ شاہد علی نے اس موقع پرایک ماہ کیلئے شوگر کے فری ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی