مردہ جانوروں کی چربی اور باقیات سے تیل بنانے، مرغیوں کی خوراک میں استعمال کرنیوالے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پیر 30 دسمبر 2013 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول بلال یاسین نے صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ مردہ جانوروں کی چربی اور باقیات سے تیل بنانے اور مرغیوں کی خوراک میں استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے سوموار کے روز سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ تمام محکمہ کے انتظامی سیکرٹریوں، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں جانوروں کی غیر قانونی سلاٹرنگ کا بھی سخت نوٹس لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں اس وقت 60فیصد غیر قانونی سلاٹرنگ ہورہی ہے۔

جس پر صوبائی وزیر نے ڈی سی اوز اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ غیر قانونی سلاٹرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو کہا کہ وہ ضلعی حکومتوں کے کے ساتھ مل کر پانی ملے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف اقدامات کریں۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے اجلاس کو بتایا کہ مجسٹریٹوں اور وٹرنری ڈاکٹروں نے مختلف علاقوں میں 1109چھاپے مارے اور 500ٹین گوشت قبضہ میں لے کر قصابوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں دالیں مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہیں اور ان کی درآمد کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دال ماش اور دال مسور کی قیمتیں مستحکم ہیں اورپاکستان میں ان کی قیمتیں دوسرے ملکوں کے مقابلے بہت کم ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی فوڈ کی حاضری کو یقینی بنانے ہدایت کی تاکہ غیر قانونی سلاٹرنگ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والوں کے خلاف مہم موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافے کیا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی