غیرمعیاری و مضرصحت پانی ملا گوشت اوردودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،بلا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت

منگل 31 دسمبر 2013 15:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31دسمبر 2013ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک چودھری محمد ارشد جٹ نے کہاہے کہ غیرمعیاری و مضرصحت پانی ملاگوشت اوردودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ناقص گوشت اور ناقص دودھ سے مختلف بیماریاں پیدا ہورہی ہیں، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی ملاگوشت اور پانی ملا دودھ فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،یہ مافیا اپنی جیبیں بھرنے کے لیے انسانی صحت سے کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں اب لائیو سٹاک افسران کا فرض کہ وہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمل کریں-انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افسران کوبلا امتیاز اس مافیاکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے-بدعنوان افسران کی اس محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ جہاں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفسر غفلت کرتاپایا گیا وہ نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے عوام کو خالص دودھ اور معیاری گوشت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک بہت وسیع محکمہ ہے اس محکمہ میں اصلاحات کے ذریعے مزید بہتری لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پالنے والے حضرات کو محکمہ لائیوسٹاک مختلف سہولیات فراہم کررہاہے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 0800-78685/6موجود ہے اوراس ہیلپ لائن کی کارکردگی کا میں خود روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی