کراچی میں موت کا رقص جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 9افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ،گلشن معمار سے 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ،مقتولین مزار کے مجاور تھے ،جیب سے ”اب جو مزار پر آئے گا اس کا یہی حشر کیا جائے گا“ کی مبینہ پرچی برآمد

منگل 7 جنوری 2014 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ،منگل کو بھی موت کا رقص جاری رہا ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 9افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانے کی حدود گبول گوٹھ سنگریلا کمپنی سے کچھ فاصلے پر ایوب شاہ بخاری مزار کے قریب جھونپڑی سے 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔

بعد ازاں ان کی شناخت منور ،سلیم ،جاوید ،رمضان ،نیاز عرف جن اور عابد علی ولد گوہر علی کے نام سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق تمام افراد مزار پر صفائی کرنے والے مجاور اور روزی گوٹھ خدا کی بستی سرجانی ٹاوٴن کے رہائشی تھے ۔مقتولین کی جیب سے کالعدم تحریک طالبان کے نام سے ایک مبینہ پرچی بھی برآمد ہوئی ،جس پر تحریر تھا کہ ”اب جو مزار پر آئے گا اس کا یہی حشر کیا جائے گا“ واقعہ کے بعد پولیس نے مزار کے متولی جمن شاہ اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق تمام افراد کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے ۔ ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم نے عباسی شہید اسپتال میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث پولیس اہلکاروں کو اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کرکے صحافیوں کو میڈیا کوریج سے روک دیا ۔پاک کالونی تھانے کی حدود کمال پیٹرول پمپ کے قریب قطب ماربل کی دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 45سالہ عارف ولد قطب الدین کو قتل کردیا۔

مقتول تین بچوں کا باپ ، متحدہ قومی موومنٹ پاک کالونی کا سابق سیکٹر ممبر اور اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود لانڈھی منزل پمپ اسٹاپ کے قریب 15پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکار 50سالہ عبدالخالق ولد عاشق علی بیلٹ نمبر 1723کو مسلح افراد نے سر اور سینے میں گولیاں مارکر قتل کردیا ۔مقتول پانچ بچوں کا باپ ،گلشن حدید کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق ٹوبہ ٹیک سندھ گوجرہ سے تھا ۔

ملیر کینٹ تھانے کی حدود صفورہ چورنگی سے ملیر چھاوٴنی جانے والے رحمن روڈ پر چھاوٴنی کے گیٹ نمبر 5کی چیک پوسٹ کے قریب جھاڑیوں سے 35سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش ملی ۔مقتول نے نیلے رنگ کا ٹراوٴزر اور کالی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ۔تاہم نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی