ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوہدری اسلم پر ہونے والا حملہ خود کش تھا ، ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری

جمعہ 10 جنوری 2014 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لیاری ایکسپریس وے دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوہدری اسلم پر ہونے والا حملہ خود کش تھا،دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔ دھماکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا ء کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور نادرا سے رابطہ کیا جائیگا،حملے میں کونسی گاڑی استعمال ہوئی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چودھری اسلم پر5 بار حملہ کیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ کی ضرورت نہیں، چودھری اسلم کا کام بولتا ہے انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے جسم کے اعضا ملے ہیں، جن کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں اگر ہمیں سکورٹی نہ بھی ملی تو پھر بھی ہم اپنا کام جاری رکھیں گے الله تعالیٰ سب سے زیادہ حفاظت کرنے والا ہے ، مشکوک شخص کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حضرت بلال نامی شخص آغا خان ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تاہم وہ ایک پیلی ٹیکسی کا ڈرائیور ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے ابھی حتمی طور پر اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف اسی وقت آپریشن کرتے ہیں جب اطلاعات ملتی ہیں اور ہمارے مخبر ہمیں کبھی غلط اطلاع نہیں دیتے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے متعدد مخبر شہید بھی ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی