مارچ سے تمام سرکاری سکولوں میں نرسری سے یکساں نصاب تعلیم کا آغاز ہو جائے گا،اسد قیصر،معاشرے میں استاد کا ایک اہم کر دار ہے ، صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے دو سو کنال اراضی پر بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، طالب علم کل کا مستقبل ہے،محکمہ تعلیم میں سفارش کرنے والوں کی بات نہ مانی جائے،سپیکرصوبائی اسمبلی کاتقریب سے خطاب

پیر 13 جنوری 2014 22:32

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں نرسری سے یکساں نصاب تعلیم کا آغاز ہو جائیگا۔ اور یہ تحریک انصاف حکومت کی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی میں سرکاری تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کے تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کڈی کے طلباء نے ملٹری سکاؤٹ ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ یار حسین نے جمناسٹک ، گورنمنٹ ہائی سکول چھوٹا لاہور نے پی ٹی اور گورنمنٹ ہائی سکول صوابی نے رسہ کشی کے مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر نے والوں چاروں ٹیموں کے لئے دس دس ہزار روپے دینے جب کہ انتظامیہ کے لئے چالیس ہزار روپے ، نعت اور نغمہ پیش کر نے والے طلباؤں کے لئے پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ای ڈی او صوابی محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بے جا مداخلت کر نے والوں کے ساتھ تعاون نہ کریں اور سفارش کرنے والوں کی بات ہر گز نہ مانیں انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بھی اساتذہ سے ہے اور عرصہ بیس سال سے وہ ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ چلے آرہے ہیں۔

معاشرے میں استاد کا ایک اہم کر دار ہے ۔موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے سے ایک ایسی پالیسی اور پیکیج لا رہی ہے جس میں اساتذہ موجودہ گریڈ کی بجائے اچھے گریڈ اور اس مقام اور معیار تک پہنچ جائے گا کہ معاشرے میں انجینئر ، ڈاکٹر یا اور اعلیٰ افسر بنانے کی بجائے تعلیم یافتہ نوجوان استاد بننے کا سوچ کرینگے۔ آج کا طالب علم کل کا مستقبل ہے ۔اگر تعلیمی اداروں میں سبق پڑھنے والے بچوں نے محنت اور جدوجہد کی تو وہ کل اس ملک کا صدر ، وزیر اعظم ، گورنر ، وزیر اعلی ٰ ، وزیر یا سپیکر بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول ہنگو کے طالب علم اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کر تاہوں انہوں نے کرنل شیر خان شہید جیسے سپوت کا کر دار ادا کیاایسے نوجوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں آج صوبے کا سپیکر ہوں تو یہ ٹاٹ سکول میں سبق پڑھنے کی وجہ سے ہوں ۔ لہٰذا سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر نے والے بچے یہ نہ سوچیں کہ وہ ٹاٹ سکولوں میں سبق پڑھتے ہیں کیونکہ ان اداروں سے فارغ ہونے والے بچے ملک کا مستقبل ہے اور ان سے اہم لوگ بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ تک صوبے کے سرکاری سکولوں میں آٹھ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

جب کہ دوسری مرحلے میں اگلے سال مزید چھ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ جس سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پرائمری اور مڈل کلاسز کے بورڈ دوبارہ بحال کئے جائیں گے۔ جس سے اساتذہ کی کارکردگی واضح طور پر سامنے آئے گی جو اساتذہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گا اس کو ایوارڈ ملے گا جب کہ خراب نتائج دکھانے والوں سے جواب طلبی کی جائے گی انہوں نے محکمہ تعلیم سمیت تمام سرکاری افسران پر زور دیا کہ ان کو اپنے سرکاری امور نمٹانے سے انصاف کا سوچنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو جو حالات اور چیلینجز کا سامنا ہے ملک کا تعلیم تقسیم ہے ۔ ایسے حالات میں سرکاری اہلکاروں کو انصاف کے ساتھ کام کر نا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے سالانہ مقابلے ریگولر جاری رکھنا چاہئے ۔تاکہ اس قسم کے مقابلوں سے بچوں کا صرف کتاب پر نہیں بلکہ ان کا اعتماد بحال ہو ں ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے دو سو کنال اراضی پر بیس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

جس کا اپریل میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں ہر قسم کھیلوں کی سہولیات میسر ہو گی۔ایسی طرح صوابی ، ٹوپی ، چھوٹا لاہور اور کرنل شیر کلے میں تحصیل کی سطح پر سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ جب کہ بیس بیس کنال اراضی پر مرغز ، ٹھنڈ کوئی اور زروبی میں پلے گراؤنڈ قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھنڈ کوئی میں ہال بنانے ، دو اضافی کمروں کی تعمیر اور باسکٹ بال کے لئے بجٹ دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ماضی میں گلی کوچوں کی تعمیر میں کمشنیں لی گئی۔

مگر اب ہماری حکومت نے اس کا راستہ بند کر دیا ہے۔ اس لئے میں نے پہلے فرصت میں ضلع صوابی میں بڑے بڑے منصوبوں پر توجہ دی جس میں صوابی میں وومن یونیورسٹی ، گجو خان میڈیکل کالج کے علاوہ ہملٹ ٹوپی کے مقام پر چار سو کنال پر مشتمل جدید پارک اور بجلی کے منصوبوں پر عملی کام کیا۔ پندرہ مارچ تک این اے 13میں 2فیز کے 95ٹرانسفارمر فراہم ہو جائینگے۔جب کہ تر بیلہ ڈیم سے صوابی کے مین لائن کے لئے 28فروری تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس سے ضلع بھر میں وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ٹوپی اور مرغز ہسپتال کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ تحصیل ہسپتال کا افتتاح ماہ مارچ میں کرینگے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا درجہ اے کٹیگری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے لئے پچاس کروڑ روپے فنڈ ز دی گئی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی