گرین ٹی ہائی بلڈ پریشر کیلئے عام طور پر تجویز کی جانیوالی دوا کے اثرات کو کم کر دیتی ہے،طبی ماہرین

بدھ 15 جنوری 2014 16:21

گرین ٹی ہائی بلڈ پریشر کیلئے عام طور پر تجویز کی جانیوالی دوا کے اثرات کو کم کر دیتی ہے،طبی ماہرین

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرین ٹی بلڈ پریشر فشار خون کیلئے عام طور پر تجویز کی جانیوالی دوا کے اثرات کو کم کر دیتی ہے۔ جاپانی محققین کی تحقیق کے مطابق گرین ٹی مخصوص ٹرانسپورٹز یعنی مرسل خلیوں کو بند کردیتے ہیں جو عام طور پر دوا کو جذب کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ تحقیق کلینیکل فارماکولوجی اینڈ تھیراپیوٹکس نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے بلڈ پریشر کی دوا کیساتھ سبز چائے پی ان کے دوران خون کی سطح کم رہی یعنی نڈولول نامی دوا کے ا ثرات کم نظر آئے۔ ماہرین نے کہا کہ مریضوں کو بلڈ پریشر کی دوا اور سبز چائے کے میل سے ہونے والے اثرات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔دوسری ادویات کی طرح نڈولول ٹیبلٹ کیساتھ مریضوں کو جو ہدایت نامہ ملتا ہے اس میں بعض ادویات جن میں جڑی بوٹیاں بھی شامل ہیں سے پرہیز کرنے کیلئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ان کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بہر حال اس ہدایت نامے میں سبز چائے کا نام شامل نہیں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عام طور پر بعض پھلوں کے رس جن میں چکوترے بھی شامل ہیں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہیں کیونکہ ان سے بعض دواوٴں کی اثر پذیری متاثر ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق جن دس لوگوں نے سبز چائے پینے پر رضا مندی ظاہر کی ان میں نڈولول کے اثرات کم نظر آئے بعد میں ٹیسٹ پتا چلا کہ سبز چائے نے انسانی جسم میں موجود ادویات کے مرسل پر روک لگائی جس کے ذریعے دوا خلیوں میں سرایت کرتی۔

محققین کے مطابق دو پیالی سبز چائے بھی دوا کے اثرات کو متاثر کرنے کیلئے کافی ہے۔ تحقیق میں سبز چائے کے بہت سے فوائد کا بھی ذکر کیا گیا دوسری قسم کی چائے کے مقابلے گرین ٹی کم پراسیس کی جاتی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس میں زیادہ مقدار میں عمل تکسید کو روکنے کے والے عوامل ہوتے ہیں۔رایل فرماسیوٹیکل سوسائٹی کے ترجمان اور ڈاکٹر سوٹیرس اینٹونیو نے بلڈ پریشر کے مریضوں مشورہ دیا کہ سبز چائے پینے کے خواہشمند دو پیالی چائے کے درمیان کم سے کم چار گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی