وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے نیشنل پارٹی، جے یو آئی (نظریاتی) اور سنی تحریک قلات کے وفد کی ملاقات،وفد نے قلات میں دو بچیوں کے سفاکانہ قتل، گیس پریشرمیں کمی، بجلی، صحت ،تعلیم اور دیگر مسائل سے متعلق آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ کا بچیوں کے لواحقین کیلئے 10-10لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان ،کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا

بدھ 15 جنوری 2014 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گذشتہ روز نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) اور سنی تحریک قلات کے ایک وفد نے ملاقات کی، وفد نے قلات میں دو بچیوں کے سفاکانہ قتل، گیس پریشرمیں کمی ، بجلی، صحت ،تعلیم اور دیگر مسائل سے انہیں آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس دن انہیں بچیوں کے قتل کی دلخراش واقعہ سے متعلق اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی اور اب روزانہ کی بنیاد پر مذکورہ مسئلے کومانیٹر کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بچیوں کے خاندان کو کیس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے بچیوں کے لواحقین کے لیے 10-10لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا، وزیر اعلیٰ نے مذکورہ کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے دو ٹرانسمیشن لائن اور 4قومی شاہراہیں بلوچستان کی معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں، دادو۔

(جاری ہے)

خضدار اور ڈی جی خان۔ لورالائی ٹرانسمیشن لائن رواں سال اپریل تک مکمل ہو جائیں گے اور ان کی تکمیل سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، گیس بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے باعث گیس کی رسد اور طلب میں فرق بڑھ گیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت جام کمال کی سربراہی میں ایک ٹیم کوئٹہ بھیجی ، انہوں نے کہا کہ زرغون گیس فیلڈ کی تکمیل سے گیس بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قلات میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے قلات ہسپتال کے لیے اپنے فنڈز سے ایک ایمبولینس دینے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر طاہر بزنجونے کہاکہ نیشنل پارٹی کابنیادی مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے اور ہماری پہلی وفاداری بلوچستان اور اپنے عوام کے ساتھ ہے، ہم نہ اپنے وسائل سے دستبردار ہونگے اور نہ ہی اپنے حق حاکمیت سے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بھی ہمارا موقف تھا کہ مسئلہ بلوچستان طاقت سے حل نہیں ہوگا اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی ضروری ہے اور یہی موقف آج بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ سنہری روایات کا امین رہا ہے لیکن بدقسمتی سے آج ہمارے سنہری روایات کو روندھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں،قبائلی اکابرین ، سیاسی و مذہبی قوتیں اپنا موثر کردار ادا کریں، اس موقع پر صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے دالخراش واقعہ کو سیاست کی خاطر استعمال نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، یہ مسئلہ ہمارے قومی ، قبائلی اور مذہبی روایات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گیس پریشر کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے بھی بات کی ہے ، جبکہ غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، وفد میں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنما مولانا عبدالطیف شاہ، آغا فضل الرحمان شاہ، سردار مرتضیٰ شاہوانی، سنی تحریک کے حافظ حبیب احمد، نیشنل پارٹی کے عبیداللہ، آغا کریم شاہ، محمد اقبال ، عبدالستار رودینی اور دیگر شامل تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی