ششی تھرور کی اہلیہ کی موت کی وجہ خواب آور دواؤں کی زیادہ مقدار ہو سکتی ہے ،حتمی جواب کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے ،ڈاکٹر ز،بھارتی وزیر کی بیوی کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ملے ہیں ، کوئی بھی جان لیوا زخم نہیں تھا ، رپورٹ ، دہلی پولیس کو سنندا پشکر کے کمرے سے ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی دور کر نے والی ادویات کے پیکٹس ملے ہیں ، بھارتی میڈیا

اتوار 19 جنوری 2014 12:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ششی تھرور کی اہلیہ کی موت کی وجہ خواب آور دواؤں کی زیادہ مقدار ہو سکتی ہے ،حتمی جواب کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرمملکت ششی تھرور کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تو 2 دن میں آجائیگی مگر پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کو سنندا پشکر کے خون میں خواب آور ادویات کے نمونے ملے ہیں۔

جسے ان کی موت کی ممکنہ وجہ کہا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈاکٹروں نے سنندا پشکر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پردہ اٹھادیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سنندا کی ہلاکت کے پیچھے خواب آور ادویات کا استعمال ہوسکتا ہے۔ہسپتال کے سینئر معالج ڈاکٹر سدھیر گپتا کا کہنا ہے کہ سنندا پشکر کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں تاکہ یہ جانا جاسکے کہ ان ادویات کے باعث کتنا زہر پھیلا۔بھارتی وزیر کی بیوی کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ملے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی جان لیوا زخم نہیں تھا۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق دلی پولیس کو بھی سنندا پشکر کے کمرے سے ان ادویات کے پیکٹس ملے ہیں جو عام طور پر ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی دورکرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی