لاہور، گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،بچی سے زیادتی نہیں کی گئی ،تشدد ثابت ہو گیا ہے،ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘ مشیر وزیر اعلیٰ صحت۔ تفصیلی خبر

اتوار 19 جنوری 2014 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر خواجہ سلمان رفیق کے مطابق بچی سے زیادتی نہیں کی گئی البتہ تشدد ثابت ہو گیا ہے ۔ تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے چودہ سالہ گھریلو ملازمہ فضا بتول پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا ۔

جبکہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پروفیسر سلمان کے بیٹے کوبھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے جبکہ اہل محلہ سے بھی شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فضا بتول سروسز ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے اوراسکی میڈیکل رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ وزیر کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور رکن اسمبلی صباء صادق نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج بچی کی عیادت کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ بچی کو ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔پنجاب حکومت متاثرہ بچی کے ساتھ ہے اور ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بچی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی البتہ تشدد ثابت ہو گیا ہے ۔ ایس پی کینٹ عمر حیات چیمہ کے مطابق پروفیسر سلمان نے کہا ہے کہ بچی کو باہر جانے سے منع کرتے تھے اور اسے ایک دو بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم بچی پر تشدد سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سلسلہ کافی ماہ سے جاری ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی