گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائیگا ، عمران خان ،بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی ،وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کوغلامی سے نہیں نکال سکتے ،امریکی وزیر دفاع مجھے کوئی دھمکی دیکر جاتے تو طبیعت درست کردیتا ، خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام ہمارے حوالے کردیا جائے توصوبے میں بجلی کی قیمت20 فیصد کم کردی جائے گی ،مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں،تحریک انصاف کے سربراہ کا خوشاب میں جلسہ سے خطاب

پیر 20 جنوری 2014 20:35

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائیگا ، بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی ،وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کوغلامی سے نہیں نکال سکتے ،امریکی وزیر دفاع مجھے کوئی دھمکی دیکر جاتے تو طبیعت درست کردیتا ، خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام ہمارے حوالے کردیا جائے توصوبے میں بجلی کی قیمت20 فیصد کم کردی جائے گی ،مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ۔

پیر کو خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ(ن) نے وفاق میں تیسری اور پنجاب میں چھٹی مرتبہ حکومت بنائی ہے، مگراس سے ملک اور صوبے کو کیا فرق پڑا، اگر فرق پڑا ہے تو صرف اتنا کہ باریاں لینے والوں نے اب اپنے بچے میدان میں اتار دیئے، لوگ کہتے ہیں بل آتے ہیں ہیں مگربجلی نہیں ملتی اگر خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام ہمارے حوالے کردیا جائے توصوبے میں بجلی کی قیمت20 فیصد کم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں کرپشن ہوتی ہے وہاں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوتی صرف غربت اور افلاس ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ تحریک انصاف نے کرپشن پر اتحادی جماعت کے وزراء کو نکالا۔عمران خان نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی دولت باہر رکھی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری پرزور دے رے ہیں، ان کی سوچ تھی کہ نوازشریف آزاد سوچ لے کر آرہے ہیں وہ ملک کو بیرونی غلامی سے نجات دلائیں گے مگر نوازشریف بھی پاکستان کوغلامی سے نہیں نکال سکتے اگر اس ملک کو کوئی عالمی اورامریکا کی کی جنگ سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہی ہے، مجھے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں کیونکہ میرے پیسے بیرون ملک نہیں، میں ملک کے واحد سیاستدان ہیں جو بیرون ملک سے پاکستان میں پیسے لایا۔

عمران خان نے کہا کہ کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ، نادرا کے چیرمین نے جب انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے کام شروع کیا تو حکومت نے انہیں برطرف کردیا ان کی بیٹی کو دھمکیاں دی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی برطرفی کو غیر قانونی قراردیدیا۔ وہ عہد کرتے ہیں کہ 11 مئی کو دھاندلی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی کوشش کریں گے۔

عمران خا ن نے کہاکہ سوچا تھا کہ نوازشریف نئی سوچ لے کر آئیں گے مگر وہ امریکی چگ ہیگل کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں،بھیک مانگنے اور قرضے لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی خوف نہیں،حکومت سمجھتی ہے کہ عوام بھیڑ بکریاں ہیں،جتنی زیادہ غربت اور بیروزگاری ہوتی ہے اتنی زیادہ کرپشن ہوتی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی