ملک کے کونے کونے سے مہلک بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام سطحوں پر ہر ممکنہ اقدامات اٹھائینگے ،ممنون حسین ، پولیو ورکرز پر گھناؤنے اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، فاٹا میں انسداد پولیو کے لئے بچوں تک رسائی کے لئے مقامی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی حل بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں ،پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، اجلاس سے خطاب

منگل 21 جنوری 2014 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے واضح کیا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ملک کے کونے کونے سے مہلک بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام سطحوں پر ہر ممکنہ اقدامات اٹھائینگے ، پولیو ورکرز پر گھناؤنے اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، فاٹا میں انسداد پولیو کے لئے بچوں تک رسائی کے لئے مقامی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی حل بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں ،پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وہ منگل کو ملک میں انسداد پولیو کے بارے میں ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں دیگر کے علاوہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کو آرڈینیشن امتیاز عنایت الٰہی، قومی رابطہ کار وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ اینڈ کو آرڈینیشن سیل ڈاکٹر رانا محمد صفدر، نیشنل ٹیکنیکل فوکل پرسن وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ اینڈ کو آرڈینیشن سیل ڈاکٹر الطاف بوسان، پاکستان میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نیما سعید عابد، ڈبلیو ایچ او کنٹری پولیو ٹیم لیڈر ڈاکٹر الیس درے اور پاکستان میں یونیسف کے نمائندہ ڈان رورمان موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اجلاس کو ملک گیر انسداد پولیو مہم 2014ء کے نمایاں خدوخال اور ان مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران 34 ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے اور دو لاکھ سے زائد کارکن اور نگران اس مہم میں شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کی روزانہ کی پیش رفت کے بغور جائزے کے لئے پولیو کنٹرول رومز ضلعی، صوبائی اور وفاقی سطحوں پر قائم کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے آغاز میں صدر مملکت نے منگل کو کراچی میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی جس میں دو خاتون کارکنوں سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جو کراچی ایسٹ کے علاقے قیوم آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں۔

سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس قسم کے گھناؤنے اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے بلکہ ان سے پولیو کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے ہمارے ارادے کو مزید تقویت ملے گی۔ صدر نے کہا کہ شدید سیکورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان پولیو کے انسداد کے لئے پختہ عزم رکھتا ہے اور ملک کے کونے کونے سے اس مہلک بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تمام سطحوں پر ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

صدر نے صبح پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی بالخصوص آئمہ کرام، علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں کو پولیو کے خلاف مہم میں شریک کریں اور والدین کو قائل کریں کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

صدر نے کہا کہ بالخصوص فاٹا میں انسداد پولیو کے لئے بچوں تک رسائی کے لئے مقامی روایات اور اقدار کے مطابق مقامی حل بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر نے متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ پولیو مہم میں شریک کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں کیونکہ ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہماری آئندہ نسلوں کی صحت کا تحفظ کے لئے کام کرنے والوں کو ہدف بنائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی