پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی گئی ہے ، رچرڈ اولسن ، دونوں ممالک کے اشتراک کی بدولت زیادہ خواتین کو دوران زچگی علاج کی سہولتیں میسر ہیں ، امریکی سفیر

بدھ 22 جنوری 2014 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی ہے بدھ کو ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کی مدد سے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں بہتری آئی ہے اور خصوصاً زچہ و بچہ کو فراہم کی جانے طبی سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ”یو ایس ایڈ“ نے جون 2013 میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے ایک بنیادی پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری، غیر مراعات یافتہ طبقے اور دو دراز آبادیوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہے۔امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں 2002ء سے اب تک 32 کروڑ ڈالرز کی اعانت فراہم کی ہے جس کے تحت کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں امراض نسواں کا ایک وارڈ بھی قائم کیا گیا اس سہولت سے ایک لاکھ چالیس ہزار خواتین کو علاج کے علاوہ طب سے وابستہ 13 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ جیکب آباد میں ایک ہسپتال کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی مالی امداد بھی فراہم کر رہا ہے جس سے شمالی سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بارہ لاکھ رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر آسکیں گی۔امریکی سفیر اولسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اشتراک کی بدولت اب زیادہ خواتین کو دوران زچگی علاج کی سہولتیں میسر ہیں اور زیادہ تر پیدائش تربیت یافتہ عملے کی زیر نگرانی مراکز صحت میں ہو رہی ہیں۔

یہ تقریب پاکستان کے قومی ادارہ برائے علم آبادیات کے زیر اہتمام سماجی اعدادو شمار اور صحت عامہ سے متعلق سال 2012 اور 2013 کی جائزہ رپورٹ کے اجرا کے لیے منعقد کی گئی تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وزیرمملکت برائے قومی ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی