حکومت سندھ کی ہدایت پر صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے سے پولیو ورکرز کا شرکت کرنے سے انکار ،محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی ،اس لئے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز خیر النساء،مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سے مہم شروع کردی جائے گی، سیکریٹری صحت اقبال درانی

بدھ 22 جنوری 2014 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) حکومت سندھ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیو ورکز نے مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔وزارت بلدیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شر پسند کی تمام تر کوششوں کے باوجود انسداد پولیو مہم کو تیز کیاجائے گا، اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات اور صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تعلقہ کونسل، یونین کونسلز، ضلعی کونسلوں میں لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروں کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم کو گلی اور محلے کی سطح پر شروع کریں۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت سندھ اقبال درانی نے کہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سے مہم شروع کردی جائے گی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پے اسکیل کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی انچارج خیرالنسا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی اس لئے کل سے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو جاں بحق کردیا تھا جس کے بعد پولیو ورکرز نے فوری طور پر مہم بند کردی تھی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی