بند کریں
صحت صحت کی خبریں پولیو ورکروں پر حملے نسل نو کے خلاف ملک دشمنوں کی سازش ہے‘ملک عاصم صفدر

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:23:34 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:13:16 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:10:23 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 18:55:32 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 15:41:24 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 14:07:00 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 14:00:26 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 13:21:19 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 22:00:22 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:55:28 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:54:03

پولیو ورکروں پر حملے نسل نو کے خلاف ملک دشمنوں کی سازش ہے‘ملک عاصم صفدر

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء ) ممتاز مسلم لیگی رہنما ملک عاصم صفدر نے کہا ہے کہ پولیو ورکروں پر حملے نسل نو کے خلاف ملک دشمنوں کی سازش ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت قوم کے نونہالوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے کمسن بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے مگر دشمن عناصر پولیو ورکروں پر حملے کر کے اس مہم کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔

ملک دشمن عناصر کی طرف سے قوم کے نونہالوں کی صحت سے کھیلنے کا یہ گھناؤنا کھیل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ پولیو ورکروں پر حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیو ورکروں پر حملے کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے عوام کو بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

23/01/2014 - 14:07:00 :وقت اشاعت