بند کریں
صحت صحت کی خبریں فاٹا سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ،سکولوں اور ہسپتالوں کی 7500عمارتیں دھماکوں سے اُڑا دی گئیں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/01/2014 - 22:17:44 وقت اشاعت: 24/01/2014 - 19:58:55 وقت اشاعت: 24/01/2014 - 19:56:41 وقت اشاعت: 24/01/2014 - 14:45:45 وقت اشاعت: 24/01/2014 - 13:04:25 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:33:07 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:29:41 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:23:34 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:13:16 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:10:23 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 18:55:32

فاٹا سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ،سکولوں اور ہسپتالوں کی 7500عمارتیں دھماکوں سے اُڑا دی گئیں ،سینیٹر انجینئر ملک رشید احمد خان ،تعلیم اور صحت کی سہولیات موجود نہیں کاروبار تباہ ہوچکے ،عرب ممالک میں مزدوری کرنیوالے فاٹا کے افراد کے خاندان اور اولاد بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،بچوں کو شیلٹر ہومز میں تعلیم دی جائی، نوجوان نسل کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،قائمہ کمیٹی سینٹ اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے آئندہ اجلاس میں فاٹا سیکر ٹریٹ و گونر ر سیکرٹریٹ کے سکیرٹریز طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)قائمہ کمیٹی سینٹ اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے چیئرمین سینیٹر انجینئر ملک رشید احمد خان نے کہا ہے کہ فاٹا سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے سکولوں اور ہسپتالوں کی 7500عمارتیں دھماکوں سے اُڑا دی گئیں تعلیم اور صحت کی سہولیات موجود نہیں کاروبار تباہ ہوچکے عرب ممالک میں مزدوری کرنے والے فاٹا کے افراد کے خاندان اور اولاد بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ہدایت کی ہے کہ فاٹا میں 200 خواتین اساتذہ کے ذریعے پانچ سالہ منصوبہ کے تحت بچوں کو شیلٹر ہومز میں تعلیم دی جائی فاٹا کی نوجوان نسل کو جدید تعلیم وتربیت کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

فاٹا سیکرٹریٹ اور گونرر سیکرٹریٹ سے اشتراک کے ذریعے وزارت اورسیزز پاکستانیز فاٹا میں عوامی خدمات کے منصوبہ جات شروع کرے اور فاٹا کے نوجوانوں کو بہتر تربیت دے کر بیرون ملک زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔ وفاقی وزیر سمند ر پار پاکستانیز پیر صدرالدین رشدی نے کہا کہ تارکین وطن ملک اور قوم کا قمتی اثاثہ ہیں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھجنے والے پاکستانیوں اُن کے خاندان کے مسائل کا حل اولین ترجیع ہے ۔

شکایات کے فوری حل کے لیے وزارت کی ویب سائیٹ پر کمپلنٹ باکس رکھ دیا گیا ہے ۔ سفارشی اور غیر متعلقہ عملہ کو ہٹانے میں وقت درکار ہے ۔ سعودی عرب نے ہندوستان کے ساتھ نرم شرائط پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں وزیراعظم پاکستان سعودی عرب کے ساتھ لیبر پالیسی کا بہتر معائدہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ تارکین وطن او ر اُن کے خاندان کی شکایات کے ازالے اور ذیادہ ریلف دینے سے حکومت جہموریت اور پارلیمنٹ پر اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔

چیئرمین کمیٹی انجینئر رشید احمد خان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زردار ی کی ذاتی کوشش سے دبئی ، یواے ای ، اور سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کے معاملات حل ہو گئے تھے ۔ موجودہ حکومت بھی مشرق وسطح اور یورپ کے ممالک میں موجود تارکین وطن نے مسائل کے حل کے لیے اور ذیادہ کوششیں کر یں ۔ جوائٹ سیکرٹر ی وزارت نے بتایا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون سے معاملہ اُٹھایا تھا پریم کورٹ آف پاکستان نے شعبہ ایچ آر ایم میں شکایات سیل قائم کر دیا ہے اور جلد ہی ہائی کورٹس میں سیل قائم ہوجائیں گے ۔

ڈی جی او پی ایف نور زمان نے آگاہ کیا کہ تارکین وطن کے بچوں کے لیے سکول اور وکیشنل سینٹر ہاؤسنگ سیکم موجودہ ہیں انشورنس کے کلیم کمپنیوں کے واجب الاادا رقوم کی وصولی اور ادائیگی کے علاوہ پسمندگان کو چیک جاری کیے جاتے ہیں فاٹا کے 132 خاندانوں کو 6ملین اور 139متاثرہ افراد کو 16 کی ادئیگی کی گی ہے فوت ہونے اور اپاہج ہوجانے والے 4 سو افراد کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ کے چیک جاری کیے گے ہیں فاٹا کی ہر اجنسی میں چھوٹے ہسپتال ہاؤسنگ سکیم اور سکول کا منصوبہ ہے فاٹا سے تعلق رکھنے والے 3سو افراد کو فنی تربیت کے بعد سعودی عرب ، قطر، دبئی بھجا جائے گا ۔

اجلاس میں سینیٹرز سحر کامران، محمد علی رند، ملک نجم الحسن، پروفیسر ساجد میر ، نے شرکت کی آئندہ اجلاس میں فاٹا سیکر ٹریٹ و گونر ر سیکرٹریٹ کے سکیرٹریز کو بھی طب کیا گیا ہے۔

23/01/2014 - 21:33:07 :وقت اشاعت