پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ،ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:55

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ،ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا مقصد پولیو کا مکمل خاتمہ ہے ، پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں تا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہ جائے، کیچپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی سو فیصد پولیو ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آ ج یہاں ضلع منڈی بہائوالدین میں جاری پولیو رائونڈ کے تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر فضل اعوان،ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر شکیل بٹ ، ڈاکٹر خالد عباسی ،ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رافعہ ناہید،نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میںوالدین کے ساتھ آنے والے بچے کو چیک کرنے کے بعد موقع پر ہی پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے ۔ قبل ازیں اجلاس کو سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تیسریے روز پانچ سال تک کی عمر کے 75ہزار997 بچوں کو پولیو کے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 69ہزار 522بچوں کے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

مہم کے دوران7ہزار 696 NA ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 3ہزار117اسی روز کور کئے گئے۔مہم کے دوران 22رفیوزل بھی پیش آئے جن میں سے 19کو اسی روز کور کر لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکولوں میں 850فکسڈ سائیٹس پر378اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر ایک ہزار519بچوں کی پولیو ویکسین کوریج کی گئی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے انسداد پولیو مہم سے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ اور نگرانی کے فرائض مستعدی اور جانفشانی سے سر انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں درپیش ایشوز اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں ان کو موقع پر ہی حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے قومی جزبے سے انجام دیں۔

بعد ازاںڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے ویکٹر سرویلینس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں لاروا کے پیدا ہونے والی جگہوں کو ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ضلع میں تمام سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین اپنے اپنے دفاتر اور متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں تا کہ موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی لاروا افزائش نہ پا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس سلسلے میں خود بھی دفاتر کے دورے کریں گے اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل کے علاوہ دیگرز امورز اور حاضری کو بھی چیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس جاری رکھی جائے ۔انسداد سرگرمیوں میں تعطل یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو