پارلیمنٹ مردہ گھوڑوں کا اصطبل ، تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ‘ شیخ رشید

اتوار 26 جنوری 2014 15:21

پارلیمنٹ مردہ گھوڑوں کا اصطبل ، تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ‘ شیخ رشید

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مردہ گھوڑوں کا اصطبل ہے ،میں تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ، عوام کو میرے سمیت تمام اراکین اسمبلی کے گریبان پکڑ کر گھسیٹنا چاہیے تاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو سکے ، قومی اداروں کے سربراہان کی تعیناتی میں دلہن وہ جو پیا من بھائے کی پالیسی اپناتے ہوئے معیار کی بجائے وفاداری کو ترجیح دی گئی ہے ،بیڈ گورننس میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی کابینہ میں موجود آٹھ وزیر اور سو کے قریب اراکین پرویز مشرف کے ساتھی رہے ہیں ، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس لڑنے والوں کو اٹارنی جنرل لگادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نواز شریف سے کہہ چکا ہوں کہ آپ ہمیشہ اپنی اکثریت کے وزن سے گھر گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن میرا دعویٰ ہے کہ بھارت کبھی بھی معاشی اور سیاسی طور پر پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا وہ پاکستان کے مستقبل کو گروی رکھنا چاہتا ہے اور ایسے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے صرف نعرے ہی رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چور اور چوکیدار کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ اگر میں اپوزیشن لیڈر ہوتا تو پھر دیکھتا اپوزیشن کیسے حکومت کو ہر معاملے میں ”ساتھ ہیں “ کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف چار ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بننے سے رہ گیا لیکن آج بھی تنہا جمہوریت کے منتخب قبرستان میں اذان دے رہا ہوں ۔

میں نے اکیلے قومی اسمبلی میں حکومت کو آگے لگایا ہوا ہے لیکن میں پھر بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔ عوام کو میرے سمیت تمام اراکین اسمبلی کے گریبان پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹنا چاہیے تاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو اور عوام کے لئے عملی طور پر کچھ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو اس لئے مکمل نہیں کیا جارہا کہ وہاں کی عوام نے (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیا ۔

مجھے چندا مانگنا نہیں آتا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ راولپنڈی میں ماں او ربچے کے ہسپتال کی تکمیل کیلئے تحریک انصاف والوں کی طرح چندا مانگنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف آٹھ ماہ میں صرف اسمبلی سے ووٹ لینے آئے جبکہ اسکے بعد انہوں نے اسمبلی کا چہرہ نہیں دیکھا۔ نواز شریف کو تو اتنا نہیں پتہ کہ سینیٹ کا دروازہ کس طرف کھلتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی