لاہور میں مردہ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والے 20یونٹس سیل کردیئے گئے‘ بلال یاسین

منگل 28 جنوری 2014 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران 8339ریڈ کئے 838قصابوں کا چالان کیا 662قصابوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں ،914645روپے جرمانہ کیا گیا اور 27023کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا جبکہ لاہور میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات نے مردہ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والے 20یونٹس کو سیل کردیا ۔

یہ بات صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے بتایا کہ ماہ جنوری میں عوام کو سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع کی 19134مارکیٹوں کا وزٹ کیا گیا جس کے دوران 14534اوورچارجنگ پائی گئیں ،115افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، 109افراد کو گرفتار کیا گیا اور 14690052 روپے جرمانہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کھلے تیل کی فروخت پر پابندی کے ساتھ ساتھ فوڈ اتھارٹی پنجاب استعمال شدہ مضر صحت آئل کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے 80فیصدٹی ایم ایز میں بائی لاز کا نفاذ ہوچکا ہے اور ان اضلاع میں مردہ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ 14اضلاع میں جانوروں کی باقیات سے تیل تیار کرنے والے یونٹس نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں موبائل فون کے ذریعے معلوم کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا طریقہ کار بھی متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے شہری کسی بھی آٹیم کا نام سپیس دے کر 080024پر بھیج کر متعلقہ آیٹم کی قیمت معلوم کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ، ماحولیات ، قانون اور فوڈ اتھارٹی مردہ اور حرام جانوروں کی چربی اور ہڈیوں سے تیل اور جیلٹن اور دوسری پروڈکٹ تیار کرنے والے افراد کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل وضع کریں گے اور ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی