بند کریں
صحت صحت کی خبریںپشاور میں کل انسداد پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:28:37 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 15:28:37 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 14:46:09 وقت اشاعت: 02/02/2014 - 12:41:53 وقت اشاعت: 01/02/2014 - 20:45:11 وقت اشاعت: 01/02/2014 - 17:14:32 وقت اشاعت: 01/02/2014 - 16:11:56 وقت اشاعت: 01/02/2014 - 13:46:00 وقت اشاعت: 01/02/2014 - 13:22:05 وقت اشاعت: 31/01/2014 - 15:41:40 وقت اشاعت: 30/01/2014 - 19:38:12

پشاور میں کل انسداد پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو رضاکاروں پر حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور کل شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاؤ کی آماج گاہ قرار دیا ہے جس کے پیش نظر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک منصوبہ شروع کیا جس کے تحت 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 5 دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم شروع کی جانی تھی جس کا آغاز گزشتہ ہفتے عمران خان نے کیا تاہم بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا ۔

01/02/2014 - 17:14:32 :وقت اشاعت