بند کریں
صحت صحت کی خبریںکل رات کراچی سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فہد کی طبیعت بگڑ گئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/02/2014 - 13:39:26 وقت اشاعت: 10/02/2014 - 13:08:35 وقت اشاعت: 10/02/2014 - 13:06:57 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 20:09:43 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 20:02:40 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 12:24:50 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 12:21:44 وقت اشاعت: 08/02/2014 - 20:48:06 وقت اشاعت: 08/02/2014 - 18:45:42 وقت اشاعت: 07/02/2014 - 17:40:48 وقت اشاعت: 07/02/2014 - 17:20:54

کل رات کراچی سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فہد کی طبیعت بگڑ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء)گزشتہ رات ایم کیوایم کے زیر حراست کارکن فہد کو تشویشناک حالات میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے زیر حراست کارکن فہد عزیز کو صبح ساڑھے سات سے آٹھ کے درمیان گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں پولیس نے تشویشناک حالت میں منتقل کیا ہے۔

فہد رات گئے سے ایسٹ زون پولیس کی حراست میں موجود تھا۔ذرائع کے مطابق فہد عزیزاسپتال کی دوسری منزل پر آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ فہد عزیز کے جسم پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں۔فہد عزیز ایم کیو ایم کے یونٹ 79 کا کارکن ہے۔ فہد عزیز کو گزشتہ رات شاہ فیصل کالونی کے پل سے بارات لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

09/02/2014 - 12:24:50 :وقت اشاعت