پنجاب اسمبلی نے گھریلو ملازمین پرتشدد کی روک تھام ،خواتین ‘بچوں کیخلاف سائبر کرائمز پر قابو پانے کیلئے قانون میں ترامیم کی قراردادیں منظور کر لیں،رائے عثمان اور چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اپنی قراردادیں واپس لے لیں ،سعدیہ سہیل رانا کی قرارداد کو ملتوی کر دیا گیا ،پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2ہزار میڈیکل آفیسرز اور 800ویمن میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا عمل دو سے تین ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا،بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز اپنے ضلع کے قریب تین سال تک دیہی مراکز صحت میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہونگے‘ وقفہ سوالات

منگل 11 فروری 2014 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی نے گھریلو ملازمین پرتشدد کی روک تھام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری قانون سازی اور وفاقی حکومت سے خواتین اوربچوں کیخلاف بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں ترامیم کی قراردادیں متفقہ طورپرمنظور کر لی جبکہ وقفہ سوالات کے دوران پنجاب کے ایوا ن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2ہزار میڈیکل آفیسرز اور 800ویمن میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا عمل آئندہ دو سے تین ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا اور بھرتی ہونے والے تمام ڈاکٹرز اپنے ضلع کے قریب تین سال تک دیہی مراکز صحت میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہوں گے ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز اپنے مقررہ وقت دس بجے کی بجائے آدھے گھنٹے کی تاخیر سے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی قراد داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔قرار داد کے متن میں کہا گیا اس ایوان کی رائے ہے کہ گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے جس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پورا ایوان ان کی اس قرار داد کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ اسے پرائیویٹ بل کے طور پر لے آئیں تاکہ اس پر با قاعدہ قانون سازی ہو سکے۔

نگہت ناصر شیخ نے وفاقی حکومت سے خواتین اوربچوں کیخلاف بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پرقابو پانے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں مناسب ترامیم کی سفارش کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طو رپرمنظور کر لیا گیا جبکہ رائے محمد عثمان خان کھرل اور چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اپنی قراردادیں واپس لے لیں جبکہ سعدیہ سہیل رانا کی قرارداد کو ملتوی کر دیا گیا ۔

عامر سلطان چیمہ نے جعلی ادویات کے خاتمہ کے لیے سزاؤں کو سخت سے بنانے کی قرارداد کی صوبائی وزیر قانون کی طرف سے مخالفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی دوائیوں کی وجہ سے آئے روز ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور کمزور قوانین کا سہارا لیکر انسانیت کے قاتل سزاؤں سے بچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں رانا ثنااللہ کی مخالفت کی دکھ کی وجہ سے قرارداد واپس لیتا ہوں۔

قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے سوالات کے جوابات دئیے ۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی سہولت کی غرض سے پروفیسرز ڈاکٹرز کو تین بجے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس آمدن میں سے 45فیصد ہسپتال کو ملتا ہے ۔انہوں نے چوہدری اشرف علی انصاری کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق انکوائری کے ثبوت لے آئیں اگر کسی نے غلط جواب دیا ہوگاتو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے ایوان کوآگاہ کیاکہ پنجاب میں تمام دیہی مراکز صحت فعال ہیں اور ٹھیک طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دو ہزار میڈیکل اور 800 ویمن میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے او ریہ دو سے تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا ۔ اس عمل سے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز تین سال تک اپنے قریبی ضلع کے بی ایچ یوز میں فرائض سر انجام دینگے ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ صوبہ بھر میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت نے اس مرض کی آگاہی مہم کے لئے 50کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔ انہوں نے ایوان کوآگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ چند ماہ میں سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو