سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس، پارلیمنٹ کی توثیق کے بغیر کابینہ کسی بھی معاہدے کی منظوری نہیں دے سکتی،سینیٹر رضاربانی ،مشرف دور میں کئی بار بین الاقوامی معادات ، شمسی ایئر بیس بارے معلومات کا مطالبہ کیا ،ہمیشہ جواب نفی میں دیا گیا ،ڈرون حملوں کے معاہدہ بارے صدارتی کیمپ اور فارن آفس میں بھی کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا، دیگر خود مختار اور جمہوری ممالک کی روایت کو مدنظر رکھ کے پرائیوٹ بل پیش کیا تھا ،ہفتے کا وقت دیا جائے ترامیم کرنا چاہتا ہوں،آئین میں درج کلاز کے ذریعے معاہدوں کی توثیق 15 دنوں میں پارلیمنٹ سے ضروری ہے ، کابینہ سے منظوری لازمی ہے،امریکی صدر اور سیکرٹری سٹیٹ کے اختیارات کی مثالیں پارلیمنٹ کی تضحیک کے برابر ہیں ،سینیٹر اعتزاز احسن ،آئی ایم ایف ، ڈونر ایجنسیز اور بین الااقومی اداروں کیساتھ کیے گئے معاہدوں کو چھپایا جارہا ہے ،سبسڈی بھی واپس لی جارہی ہے ،پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ،سینیٹر صغریٰ امام ،سعودی عرب میں کاروبادی طبقے اور عوام کا براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے سعودی عرب کے لیے وزٹ ویزہ کی اجازت ہونی چاہیے ،سینیٹر غفور حیدری ،پارلیمنٹ بالا دست ہے کسی شخص کے غیر ملکی معاہدہ کی کوئی حیثیت نہیں ،پارلیمنٹ کی توثیق کے بغیر معاہدہ غیر آئینی اور پارلیمنٹ سے معاہدہ کی تفصیلات چھپانہ بھی غیر آئینی ہے، سینٹر حاجی عدیل

منگل 11 فروری 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بیرونی معادات کی پارلیمنٹ سے توثیق کے بل 2007 پر بحث کے دوران سینیٹر رضاربانی نے کہاکہ عوام کی منتخب نمائندہ پارلیمنٹ کی توثیق کے بغیر کابینہ کسی بھی معاہدے کی منظوری نہیں دے سکتی ۔ مشرف آمریت کے دور میں آئی ایم ایف ، بین الااقومی امدادی اداروں ، ایساف ، امریکہ ، نیٹو کے ساتھ معادات اور شمسی ایئر بیس کے بارے میں بارہا وزارت خارجہ وزیراعظم سیکرٹریٹ صدر ہاؤس سے معلومات کا مطالبہ کیا گیا لیکن بین الااقومی معادات کے بارے میں ہر بار نفی میں جواب دیا گیا ثبوت دیا گیا اور نہ ہی ریکارڈ ثابت ہوا عام شہری کی رسائی آئین کے تحت ناممکن تھی اور حقائق بھی سامنے نہ لائے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاہدہ کے بارے میں صدارتی کیمپ اور فارن آفس میں بھی کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا ۔ دیگر خود مختار اور جمہوری ممالک کی روایت کو مدنظر رکھ کے پرائیوٹ بل پیش کیا تھا ایک ہفتے کا وقت دیا جائے ترامیم کرنا چاہتا ہوں ۔ بین الااقومی قوانین اور پاکستانی آئین کے تحت دو ممالک کے درمیان معادات سے آگاہی عوام کا بنیادی حق ہے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے کئے گئے معاہدے غیر آئینی ہے کوئی بھی جمہوری حکومت اپنے عوام سے مخفی معاہدہ نہیں کر سکتی نہ ہی قوم کو اندھیر میں رکھ سکتی ہے آئین کے تحت لیوی اور ٹیکس حکومت پارلیمنٹ سے پاس کردہ منی بل کے ذریعے نفاذ کر سکتی ہے سپریم کورٹ نے بھی از خود نوٹس کے ذریعے بھی ججمنٹ دے دی ہے کہ ایس آراوز کی جگہ ٹیکس نفاذ کا ذریعہ آئین میں درج ہے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین میں درج کلاز کے ذریعے معاہدوں کی توثیق 15 دنوں میں پارلیمنٹ سے ضروری ہے جس کے بعد کابینہ سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہے امریکی صدر اور سیکرٹری سٹیٹ کے اختیارات کی مثالیں پارلیمنٹ کی تضحیک کے برابر ہیں سول حکومتیں معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپناتی اقتدار اعلیٰ کو ٹھیس پہنچانا آمرانہ سوچ ہے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ 18وین ترمیم کے بعد صدارتی اختیار کو خاتمہ ہو گیا ہے اور صدر کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں رہی سینیٹر صغریٰ امام نے کہا کہ اب بھی آئی ایم ایف ڈنر ایجنسیز اور بین الااقومی اداروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو عوام سے چھپایا جارہا ہے ۔

اور سبسڈی بھی آئی ایم ایف کے حکم پر واپس لی جارہی ہے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سے توثیق شدہ بجٹ کی منظوری کابینہ سے ضروری ہے تو معادات کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا اور پارلیمنٹ سے توثیق حاصل کرنا لازمی ہے بھارت امریکہ اور دوسرے جمہوری ممالک میں معاہدوں کی توثیق دونوں ایوانوں سے ضروری ہے ۔

سینیٹر رضاربانی کے بل سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی پاکستان کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے گا۔کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹر وسیم سجاد کی ریٹائرمنٹ کے بعد اُن کی طرف سے پیش کردہ 2010 بل اپنی قانونی حیثیت کھوچکا اس لیے اس پر بحث لا حاصل ہے ۔ سینیٹر غفور حیدری نے کہاکہ سعودی عرب میں کاروبادی طبقے اور عوام کا براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے سعودی عرب کے لیے وزٹ ویزہ کی اجازت ہونی چاہیے ۔

چیئرمین کمیٹی حاجی عدیل نے کہا کہ پارلیمنٹ بالا دست ہے کسی شخص کے غیر ملکی معاہدہ کی کوئی حیثیت نہیں پارلیمنٹ کی توثیق کے بغیر معاہدہ غیر آئینی اور پارلیمنٹ سے معاہدہ کی تفصیلات چپانہ بھی غیر آئینی ہے دوسرے ممالک کے ساتھ برابری خود مختاری اور وقار کو ملحوظ رکھ کر ملکی و قومی مفاد میں معادات کیے گے ۔ حکومت سخت اقدامات کرے سفارتخانوں کے بارے میں شکایات کا ازلہ کیا جائے سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ ویزہ مفت ہے لیکن کاروبا کے ذریعے لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں ۔

سیکرٹری خارجہ اعجاز چوہدری نے آگاہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی کل تعداد پندرہ لاکھ ہے حراستی مراکز میں پھنے پاکستانی 26ہزار میں سے اب صرف 4133ہیں ذیادہ تر پاکستانی عمرہ اور حج کے جاری کردہ ویزوں کی مدت سے ذیادہ غیر قانونی طور پر رک جاتے ہیں اور گرفتاری کے وقت اپنے شناختی کاغذات پھاڑ دیتے ہیں سعودی حکام صرف تصویر کے ذریعے ان پاکستانیوں کے بارے میں سفارتخانے کو آگاہ کرتے ہیں نادرا کے ریکارڈ اور کوائف حاصل کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے سعودی کونسل خانے کی پانچ رکنی ٹیم پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے دن رات کوشاں ہے حکومت فنڈ فراہم کرے تو پی آئی اے کے ذریعے ان کی جلد واپسی ممکن ہے وزارت قانون کے ملک حکام نے کہا کہ حکومت قانونی اور انتظامی معاملات کو مد نظر رکھ کر کسی معاہدے کی منظوری دیتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی