آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے ایک اور سرپرائز دیں گے ، احمد رضا قصوری ،پرویز مشرف صحت یاب نہیں ہیں ، کب ڈسچارج ہونگے ہسپتال انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے ،انٹرویو ،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو اٹھارہ فروری کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،رپورٹ

آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے ایک اور سرپرائز دیں گے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے ایک اور سرپرائز دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف سے ان کی ملاقات ہوئی ہے وہ مکمل صحتیاب نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کب ڈسچارج ہوں گے یہ اسپتال انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جو کچھ کیا وہ زیادتی ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ زوجہ کی طبیعت پوچھنا کوئی بری بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ وکیل جنٹلمین ہوتے ہیں انہیں دل بڑا رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو اٹھارہ فروری کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

Your Thoughts and Comments