ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہونے والا تین روز ہ انڈیا شو اختتام پذیر ، بھارتی وفود واپس چلے گئے ،امید ہے شو سے دونوں ممالک کے کاروباری طبقات کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مدد ملے گی ‘ گفتگو

اتوار 16 فروری 2014 21:08

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہونے والا تین روز ہ انڈیا شو اختتام پذیر ہو گیا جبکہ بھارتی وفود نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے کاروباری طبقات کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مدد ملے گی ،پاکستان آکر بہت عزت اور پیار ملا اور یہاں کسی طرح کے سکیورٹی مسائل درپیش نہیں آئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والا انڈیا شو تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ،اتوار کے روز تعطیل کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد نے شو کا دورہ کر کے اس میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

بھارتی وفودنے روانہ ہو تے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب شو تھا ، امید ہے کہ اس سے دونوں طرف کے کاروباری طبقے میں تجارتی روابط کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی وفد نے حکومت پاکستان خصوصاٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت عزت اورپیار ملا اور یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں رہا۔تین روزہ شو کے دوران ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی آف پاکستان نے بھا رتی تجا رتی وفوداور پاکستانی کا روباری حضرات کے مابین 50سے زائدبزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انتظام کیا ، جس میں اینگرو فوڈز ، ٹیکسٹائل ، انجینئرنگ ، جمز اینڈجیو لری ، سروسز ، ما ربل ، صحت اورکاسمیٹکس کی تجا رتی ایسو سی ایشنز ، چیمبرز اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی ، صرف لاہو ر میں 450سے زائد بزنس میٹنگز کی گئیں ، وفاقی وزیر تجا رت نے بھارتی تجارتی وفو د اور سرکا ری حکام کوپر تکلف ظہرانہ دیا ، بھا رتی مہمانوں کو لاہور کی تاریخی عمارات ، شاہی قلعہ ، فورٹریس سٹیڈیم ، لبرٹی مارکیٹ اور دیگر معروف مقامات کی سیر کروائی گئی ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے واہگہ ، ایئر پورٹ ، مقامی ہو ٹل اور ایکسپو سنٹر میں 400سے زائد بھارتی مہمانوں کیلئے سہولیا ت کا اہتمام کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی