لاہور ، جوہرٹاؤن میں نا معلوم افراد نے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، قتل کئے جانیوالے افراد میں تین سگے بھائی ، دو خواتین اور انکے تین بچے شامل ہیں ، سی سی پی او نے تحقیقات کیلئے دوٹیمیں تشکیل دیدیں،سات میں سے تین بھائی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ،ایک بھائی تعلیم کے شعبہ ،ایک کنٹریکٹر تھا،تیسرا بھائی کینسر کے مرض میں مبتلا تھا،تمام افراد کو کندآلے سے قتل کیا گیا ، قریب سے کیمیکل پاؤڈر بھی ملا ہے ،تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں ‘ سی سی پی او لاہور ۔ تفصیلی خبر

منگل 18 فروری 2014 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہرٹاؤن کے ای بلاک میں نا معلوم افراد نے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل کئے جانیوالے افراد میں تین سگے بھائی ، دو خواتین اور انکے تین بچے شامل ہیں ، لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید سمیت دیگر افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ، پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی سی پی او نے دو پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جن کی سربراہی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید کریں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز جوہر ٹاؤن کے علاقہ ای بلاک میں واقع ایک گھر سے تعفن اٹھنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر دیکھا تو گھر میں آٹھ افراد کی لاشیں پڑی تھیں ۔ مقامی پولیس کی اطلاع پر سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمیدسمیت دیگر پولیس افسرا ن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گھر کا معائنہ کیا ۔

سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر نے بتایا کہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل سات بھائیوں میں سے تین بھائی شاہد ، زاہد اور نذیر ایک ہی گھر میں رہتے تھے ۔ شاہد اور زاہد شادی شدہ تھے جبکہ انکے بڑے بھائی نذیر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔شاہد اور زاہد کی بیویوں ،دو بچیوں اور ایک بچے کو بھی اس واردات میں موت کے گھاٹ اتار ا گیاہے ۔

سی سی پی او کے مطابق یہ واردات رات گئے یا علی الصبح ہوئی ہے جس میں تمام افراد کو کندآلے سے قتل کیا گیا جبکہ انکے قریب سے کیمیکل پاؤڈر بھی ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ایس پی کے علاوہ ایس پی سی آئی کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جسکی سربراہی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید کرینگے ۔ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کی واردات نہیں لگتا لیکن تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

پولیس کے علاوہ فرانزک لیبارٹری کے ماہرین نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والے ایک بھائی نجی تعلیمی ادارے میں بطور پروفیسر جبکہ ایک بھائی نیشنل ہائی وے میں کنٹریکٹر تھے ۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جو چین کے دورے پر ہیں نے اطلاع ملتے ہی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی