بند کریں
صحت صحت کی خبریںاسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نیئر بخاری گروپ کا پورا پینل کامیاب ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/02/2014 - 19:42:25 وقت اشاعت: 23/02/2014 - 19:39:16 وقت اشاعت: 23/02/2014 - 12:46:57 وقت اشاعت: 23/02/2014 - 12:46:12 وقت اشاعت: 23/02/2014 - 12:28:25 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 23:45:00 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 20:51:24 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 20:40:59 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 17:20:06 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 15:38:35 وقت اشاعت: 22/02/2014 - 15:25:51

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نیئر بخاری گروپ کا پورا پینل کامیاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدیداران کے انتخابات میں آج وکلاء نے اپنے جمہوری ووٹ کا بھر پور استعمال کیا ۔ انتخابات میں وکلاء کی شمولیت قابل دید تھی اور بھر پور جو ش و خروش دیکھنے میں آیا۔ نیئر بخاری گروپ کے راجہ محسن کیانی ایڈوکیٹ صدر، ارشاد خان نیازی نائب صدر، شیریں عمران جنرل سیکرٹری اور ہاشم خان جائنٹ سیکرٹری کے علاوہ ممبران ، مجلس عاملہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔

قائم مقام صدر سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، مضبوطی اور تسلسل کے لئے وکلاء کی قربانیاں یادگار ہیں۔ فوجی و سول حکومتوں کے ادوار میں بارز کے باقاعدہ انتخابات وکلاء کی جمہوریت کے وابستگی کی دلیل ہے۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بار اور بنچ کو لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کے لئے جہدو جہد جاری رکھنی ہوگی۔

22/02/2014 - 23:45:00 :وقت اشاعت