- Home
- Health
- Health News
- 5 مرلہ گھروں پر ہم نے ٹیکس ختم کیا ، حکومت نے دوبارہ لگا کر غریبوں پر بجلی گرا دی‘ چودھری پرویزالٰہی ..
5 مرلہ گھروں پر ہم نے ٹیکس ختم کیا ، حکومت نے دوبارہ لگا کر غریبوں پر بجلی گرا دی‘ چودھری پرویزالٰہی ،جنگلہ بس پر لگائی گئی رقم سے کئی ہسپتال اور سکول بن سکتے تھے، مریضوں کو مفت ادویات دی جاتیں، محنت کشوں کی رہائشی کالونیاں بن سکتی تھیں ،لیبر کالونیاں، سوشل سکیورٹی ہسپتال، میرج گرانٹ، ہر سال 10 لاکھ نوکریاں ہمارے مزدور دوست منصوبوں کو آگے بڑھانے کی بجائے سہولتیں چھین لی گئیں ،تماشوں پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی بجائے سکولوں، کالجوں اور سپورٹس کی ضلعی تنظیموں کو فنڈز دینے سے کھیلوں کو فروغ مل سکتا تھا ،پنجاب این ایف سی سے 100 ارب روپے زائد ملنے کے باوجود شیخ چلی منصوبوں کے باعث بدحالی کا شکار ہے‘ مسلم لیگ ہاؤس میں پرلیبر کنونشن سے خطاب
ہفتہ 1 مارچ 2014 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 5 مرلہ کے گھروں پر ہم نے اپنے دور میں ان کا لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا تھا لیکن انہوں نے دوبارہ یہ ٹیکس لگا کر غریبوں پر بجلی گرا دی ہے، صرف ایک روٹ کی جنگلہ بس پر لگائی گئی اربوں کی رقم سے کئی ہسپتال اور سکول بن سکتے تھے، مستحق مریضوں کو مفت ادویات دی جاتیں جبکہ محنت کشوں کیلئے رہائشی کالونیاں بھی بنا سکتے تھے۔
وہ ہفتہ کے روز یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پرجوش اور عظیم الشان لیبر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے مزدور دوست منصوبوں کو آگے بڑھانے کی بجائے موجودہ حکمرانوں نے محنت کشوں سے ہماری دی گئی سہولتیں بھی چھین لیں۔(جاری ہے)
کنونشن میں تمام بڑے شعبوں اور اداروں کے لیبر لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ خطاب کرنے والوں میں چودھری ظہیر الدین، سجاد بلوچ، شیخ فقیر حسین وڈیرا، راجہ امتیاز، چودھری محمد اشرف، رانا محمد حفیظ، شاہد سلیم اور عائشہ شیخ بھی شامل تھے۔
جبکہ سٹیج پر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، سید فقیر حسین بخاری، میاں منیر، میاں عبد الستار، شیخ عمر حیات، خواجہ طاہر ضیاء، سیمل کامران، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، چودھری عبد الرزاق، چودھری بلال، عبد الغفور، محمد اشرف، ارشد حسین شاہ بخاری، حافظ عثمان، حافظ عمار، ناصرہ تاج، شاہد سلیم، محمد نواز، اسلام چوہان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہر سال روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا کیے یہ محنت کشوں سے روٹی چھین رہے ہیں، دو وقت کی روٹی نہ ملنے کے باعث محنت کش اپنے بچے فروخت اور خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کی زرعی زمین کسانوں سے چھین کر انہیں بے روزگار کرنے کی بجائے پہلے سے قائم انڈسٹریل زون چلانے چاہئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی کر دی گئی ہے کہ لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے اب لوگ خود ہی کہنا شروع ہو جائیں گے کہ بجلی نہیں چاہئے، ہم نے عام اور غریب آدمی کیلئے سہولتیں فراہم کیں، پنجاب اب 700 ارب کا مقروض ہے جبکہ ہم نے 100 ارب کا سرپلس چھوڑا تھا، 35 ارب کے ہمارے دور کے تقریباً مکمل منصوبے یہ اگر چلنے دیتے تو پنجاب کا نقشہ تبدیل ہو سکتا تھا، این ایف سی ایوارڈ کی مد میں بھی پنجاب کو پہلے سے 100 ارب روپے زیادہ رقم ملنے کے باوجود شیخ چلی منصوبوں کے باعث ہمارے دور کا خوشحال پنجاب بدحالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تماشوں پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی بجائے سکولوں، کالجوں اور ضلعی سپورٹس تنظیموں کو یہ فنڈز دینے سے صوبہ میں کھیلوں کو فروغ ملتا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی۔ کنونشن میں منظور کردہ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کی طرح تمام شہروں میں لیبر کالونیاں بنائی جائیں، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل مل اور دیگر بڑے اداروں کی نجکاری نہ کی جائے، مزدوروں کی بیٹیوں کی میرج گرانٹ بحال کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے صنعتی شہروں میں سوشل سکیورٹی ہسپتال تعمیر کروائے، 2 ارب مالیت کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں لیبر کمپلیکس تعمیر کروایا، نئی لیبر کالونیاں تعمیر کروائیں، بیمار صنعتی ورکرز کے خوراک الاؤنس میں 100 فیصد اور ڈیتھ گرانٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا، مزدور کی 2 کی بجائے تمام بیٹیوں کیلئے میرج گرانٹ کی منظوری دی اور یہ رقم 30 سے بڑھا کر 75 ہزار کر دی جبکہ اب ہمارے دور کی نسبت آٹا، چاول، گھی سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر