بند کریں
صحت صحت کی خبریںدوران خطبہ موبائل فون استعمال کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے،امام مسجد نبویٰﷺ،دوران خطبہ اور ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/03/2014 - 19:16:12 وقت اشاعت: 03/03/2014 - 22:14:27 وقت اشاعت: 03/03/2014 - 22:11:59 وقت اشاعت: 03/03/2014 - 14:07:17 وقت اشاعت: 02/03/2014 - 17:25:08 وقت اشاعت: 02/03/2014 - 17:14:51 وقت اشاعت: 02/03/2014 - 12:15:49 وقت اشاعت: 01/03/2014 - 22:09:55 وقت اشاعت: 01/03/2014 - 22:09:55 وقت اشاعت: 01/03/2014 - 20:48:32 وقت اشاعت: 01/03/2014 - 20:47:06

دوران خطبہ موبائل فون استعمال کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے،امام مسجد نبویٰﷺ،دوران خطبہ اور نماز کسی قسم کی تصویر یا ویڈیوبنانے سے گریزکریں،مسجد انتظامیہ کی نمازیوں کو ہدایت

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء)مسجد نبوی کے امام اور خطیب الشیخ علی الخذیفی نے کہا ہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران نمازیوں کی موبائل کیمروں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے عمل سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ایسے کام میں مشغول نہ ہوں جس کا تعلق عبادت یا نماز سے نہیں ہے ورنہ ان کی نماز باطل ہو جائے گی،انہوں نے کہاکہ خطبہ کے دوران جو شخص اس قسم کے مشاغل میں مصروف ہو گا اس کی نماز باطل تصور ہو گی جس طرح اسلامی شریعت خطبہ کے دوران تمام حاضرین کو خاموش رہنے کی تلقین کی گئی ہے اسی طرح ہر اس کام سے منع کیا گیا ہے جس سے نماز یا خطبے میں خلل پیدا ہو،بعد ازاں مسجد نبوی کی نگراں کمیٹی کے ترجمان الشیخ احمد المنصوری نے اعلان کیاکہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین اور نمازیوں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ دوران خطبہ اور نماز کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو نہیں بنائیں گے۔

دوران نماز تمام نمازی حضرات اپنے موبائل فون بند رکھیں گے تاکہ دوسروں کی نماز متاثر نہ ہو۔ اس سلسلے میں مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل پر بھی شہریوں کو بار بار ہدایات دی جاتی رہتی ہیں، اس کے باوجود کچھ لوگ دوران خطبہ غیر ضروری مشاغل میں مصروف رہتے ہیں۔

02/03/2014 - 17:14:51 :وقت اشاعت