- Home
- Health
- Health News
- صحت کا انصاف ،چھٹے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن،چار ہزار رضاکاروں نے 95یو سیز ..
صحت کا انصاف ،چھٹے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن،چار ہزار رضاکاروں نے 95یو سیز میں 3لاکھ گھروں کا دورہ کیا،ڈینگی وائرس اور بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم،پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے،صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی
اتوار 9 مارچ 2014 19:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) صحت کا انصاف مہم کے چھٹے مرحلے کیدوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کینٹ ہسپتال پشاور میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔مہم کیدوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ بچوں تک رسائی کر کے انہیں نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔
مہم کیدوران چار ہزار رضاکار ٹیموں نے تین لاکھ گھرو ں میں جا کر پولیو سمیت نو بیماریوں کی ویکسین بچوں کو فراہم کی۔(جاری ہے)
اس موقع پربچوں کی نو بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جبکہ چار یو سیز میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے۔وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا بھی خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے ۔
انھوں نے کامیاب مہم پر تحریک انصاف کے رضا کاروں،محکمہ صحت،اساتذہ،انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں حصہ لینے والا ہر شخص خراج تحسین کا مستحق ہے ،خطرات کے باوجود مہم کی کامیابی اس میں حصہ لینے والوں کی بدولت ممکن ہوئی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر