وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیر صحت کو تھر متاثرین کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ، مختلف سپیشلسٹ اور عمومی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ایک مستعد دستہ تشکیل دے کر اُنہیں سٹاف میں دستیاب تمام ادویات کے ہمراہ سندھ روانہ کیاجائیگا

پیر 10 مارچ 2014 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تھر متاثرین کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اُنہوں نے تھر میں بیماریوں بالخصوص بچوں کے امراض میں اضافے کے پیش نظر وزیر صحت شوکت یوسفزئی کو ادویات کے ساتھ میڈیکل ٹیم فوری تھر روانہ کرنے کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیر صحت نے مختلف سپیشلسٹ اور عمومی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ایک مستعد دستہ تشکیل دے کر اُنہیں سٹاف میں دستیاب تمام ادویات کے ہمراہ سندھ روانہ کرنے کی ہدایت کردی دریں اثناء وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تھر پارکر میں قحط متاثرین کیلئے غذائی سامان لیکر پندرہ ٹرکوں کا پہلا امدادی قافلہ جو اتوار کی رات بدین سے میرپور خاص پہنچ گیا تھا پیر کی صبح متاثرہ ضلع تھرپارکر کے صدرمقام مٹھی پہنچ گیا ٹرکوں پر خیبر پختونخوا کے عوام کی طرف سے تھرمتاثرین سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے جبکہ تھر پہنچنے پر مقامی باشندوں اور بچوں نے تالیاں بجا کر قافلے کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کے حق میں نعرے لگائے خیبر پختونخوا پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر اورکزئی کی معیت میں اتھارٹی کی آٹھ رکنی ٹیم بھی قافلے کے ہمراہ تھی کسی صوبے سے سب سے پہلے اور تیز ترین تھر پہنچنے والی یہ امدادی اشیاء مٹھی میں ڈپٹی کمشنر مٹھی تھر آصف اکرام اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں سندھ کے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ کے حوالے کی گئیں جنہیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر قحط زدگان میں تقسیم کیا گیاان غذائی اشیاء میں 60ٹن چاول، بیس بیس کلو کے آٹے کے دس ہزار تھیلے، 6oٹن دالیں ، 30ٹن چینی ، 10ٹن چائے کی پتی، 2ہزار ٹن خشک دودھ، 5ہزار کنستر کوکنگ آئل، 10ٹن کھجوریں، ایک ٹن نمک ، ایک لاکھ پانی کی بوتلیں، 15ہزار پیکٹ عمومی بسکٹ، 5ہزار پیکٹ ہائی انرجی بسکٹ، 5ہزار پیک سیریلیک اور ننھے بچوں کی دوسری بنیادی خوراک و ادویات شامل تھے بدین ہی سے روانہ دوسرا امدادی قافلہ اگلی صبح منگل کو تھر پہنچے گا ٹیم تھر میں مقامی حکام کی طبی و معاونت کیلئے امدادی کیمپ آفس بھی لگائے گی وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے خیبرپختونخواکی پی ڈی ایم اے اور میڈیکل ٹیموں کو تھر میں قحط سالی و امراض اور ہنگامی صورتحال کے خاتمے تک وہاں موجود رہنے اور طبی و امدای سرگرمیوں میں حکومت سندھ کی حتی الوسع مدد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور ان پر واضح کیا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں اہل تھر کی مدد ہمارا اولین فرض بن چکا ہے تاکہ متاثرین کو تنہائی کا احساس نہ ہونے پائے نہ ہی انہیں کسی بھی قیمت پر تنہا چھوڑا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی