بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈیرہ اسماعیل خان ، انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو اہلکار شہید ، ملزمان فرار ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/03/2014 - 14:05:15 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 13:45:04 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 12:45:31 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 20:20:37 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 19:34:32 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 18:31:03 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 16:51:10 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 14:31:31 وقت اشاعت: 11/03/2014 - 14:20:30 وقت اشاعت: 10/03/2014 - 23:05:43 وقت اشاعت: 10/03/2014 - 22:32:43

ڈیرہ اسماعیل خان ، انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو اہلکار شہید ، ملزمان فرار ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

ڈیراسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد نے انسدادپولیو مہم کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو اہلکارجاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ منگل کو ڈیرہ اسمعیل خان شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور احمد گڑھ کے علاقے میں درابن ڑوب روڈ پر پیش آیا۔ انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ادریس اور الیاس فرائض کی انجام دہی کے بعد گاوٴں عمر خان سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس آرہے تھے کہ گرہ احمد کے قریب پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد نے انہیں قریبی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

11/03/2014 - 18:31:03 :وقت اشاعت