سید علی گیلانی کی طبعیت پھربگڑگئی‘نئی دہلی لے جانے کا فیصلہ

بدھ 12 مارچ 2014 13:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت پھر سے خراب ہوگئی ہے اور وہ رات کو ٹھیک سے سو بھی نہیں سکے ہیں۔ موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں انہیں مزید علاج ومعالجے کے لئے نئی دلی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ گیلانی چونکہ دمہ کے دائمی مریض ہیں اور موسم میں اچانک اور غیر متوقع تبدیلی ان کے تکلیف میں اضافے کی باعث بن گئی ہے اور وہ حد سے زیادہ بے چینی محسوس کررہے ہیں۔

تحریک حریت کے مرکزی ذمہ داروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اس سارے مسئلے پر تفصیلی غوروخوض کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی گیلانی کو مزید علاج معالجے کے دلی لے جایا جائے گا اور ڈاکٹروں نے جو ضروری ٹیسٹس تجویز کئے ہیں، وہ بھی وہیں پر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گیلانی کافی کمزور ہوگئے ہیں اور ان کے پورے بدن میں درد اور ٹیس اٹھ رہی ہے۔

حریت چیئرمین کے آج تک کئی آپریشن ہوئے ہیں اور وہ محض آدھے گردے پرزندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے سینے میں پیس میکرلگا ہوا ہے اور مسلسل کھانسی آنے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ ان کا گال بلیڈربھی نکال لیا گیا ہے اور یہ کمی بھی کئی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ حریت ترجمان کے مطابق ان تمام عوارض اور موجودہ حالت کو مدّنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیلانی کو فوراً سے پیشتر دلی منتقل کیا جائے گا، جہاں ڈاکٹر سارا بائی کے علاوہ کئی معالج ان کا چیک اپ کریں گے اور ضروری ہوا تو انہیں وہاں ہسپتال میں ایڈمٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے عوام الناس سے ایک بار پھر دردمندانہ اور پرسوز اپیل کی کہ وہ قائد تحریک کی شفایابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اوراللہ بارک وتعالیٰ کے حضور اپنے قائد کی سلامتی کے لیے عجزوانکساری کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی