بند کریں
صحت صحت کی خبریںکترینہ کیف کو فٹنس کی پریشانی، راتوں کو بھی ورزش شروع کردی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/03/2014 - 19:31:23 وقت اشاعت: 13/03/2014 - 18:38:12 وقت اشاعت: 13/03/2014 - 16:55:55 وقت اشاعت: 13/03/2014 - 14:38:35 وقت اشاعت: 13/03/2014 - 14:29:18 وقت اشاعت: 13/03/2014 - 12:22:06 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 22:45:37 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 22:41:13 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 22:40:09 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 20:43:34 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 20:38:36

کترینہ کیف کو فٹنس کی پریشانی، راتوں کو بھی ورزش شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) بالی وڈ میں اداکار ہو یا کوئی اداکارہ فٹنس کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا یہی کچھ ہوا ہے کترینہ کیف کے ساتھ جنہوں نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے نیندیں بھی حرام کرلی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں ہریتک روشن کے ساتھ فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ میں بہت مصروف ہیں، سخت شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے انہیں جم جانے کا وقت ہی نہیں مل رہا اور تو اور فلم میں انہیں بہت سے ایکشن سین بھی خود ہی کرنے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دہری پریشانی نے گھیر لیا ہے۔


کترینہ کیف نے اپنی اسی پریشانی کے حل کا ڈھونڈ نکالا ہے اور وہ یہ کہ اب چاہے جب بھی سوئیں صبح چار بجے اٹھ جاتی ہیں اور بیدار ہوتے ہی براہ راست ورزش کے لئے جم چلی جاتی ہیں۔ کیونکہ بالی وڈ میں فٹنس ہے تو سب کچھ ہے ، اب اگر کچھ پانا ہے تو کھونا بھی تو پڑے گا۔

13/03/2014 - 12:22:06 :وقت اشاعت