خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ،ادویات کی قیمتوں اور معیار پر تفصیلی بحث، چیئرمین کمیٹی محمود جان نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بالاکوٹ کی تعمیر اور لکی مروت ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 13 مارچ 2014 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ایک اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں رکن صوبائی اسمبلی محمود جان جو کمیٹی کے چیئرمیں بھی ہیں، کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی، اعظم خان درانی، محمود احمد خان،ضیا ء الرحمان، محترمہ زرین ضیاء، ملیحہ تنویر اور آمنہ سردار کے علاوہ محکمہ صحت کے سپیشل سیکرٹری اکبر خان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر وحید، ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ڈاکٹر اقبال آفریدی اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو ڈسٹرکٹ میڈیسن کمیٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ادویات کی قیمتوں اور معیار پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی محمود جان نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بالاکوٹ کی تعمیر اور لکی مروت ہسپتال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح کمیٹی کے اراکین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں میں بھرتیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں سے تفصیلات حاصل کیں۔

ضلع سوات سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے سول ہسپتال مٹہ سوات اور بریکوٹ میں جونیر ڈاکٹروں کی بطور ایم ایس تقرری کی جانب چیئرمین کمیٹی کی توجہ مبذول کروائی جس پرسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اکبر خان نے اس ضمن میں قانون کے مطابق ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اجلا س میں چیئر مین کمیٹی محمود جان نے شرکاء اجلاس کو ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ہسپتالوں میں دورے کیلئے ہفتے میں ایک دن مختص کرنے کے حوالے سے تجاویز اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں محکمہ صحت کی جدید خطوط میں بہتری اور عوام کو صحت کی مفت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قائمہ کمیٹی نے سپیشل سیکرٹری صحت اکبر خان کو اگلے اجلاس میں سرکاری ادویات کے نرخ اور میڈیکل افسران کی بھرتیوں کی لسٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی