بند کریں
صحت صحت کی خبریںتھر میں لوگوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا ء اور طبی سہولیات کا فوری طور پر انتظا م کیا جائے، وزیراعلیٰ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:58:04 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:56:50 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 12:39:34 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 23:03:01 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 21:51:28 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 21:50:54 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 21:50:54 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 21:38:47 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 21:38:47 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 19:56:07 وقت اشاعت: 15/03/2014 - 19:51:33

تھر میں لوگوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا ء اور طبی سہولیات کا فوری طور پر انتظا م کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ریلیف کمشنر سندھ کو ہدایت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ریلیف کمشنر سندھ ، متعلقہ ڈویزنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں باالخصوص سانگھڑ، خیر پور ، گھوٹکی، جامشورو، داد و اور بدین کے صحرائی علاقوں کا فوری طورپر دورہ کر کے وہاں ماحولیاتی اورموسم سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایا ت دی ہیں کہ اگران کے اضلاع میں کہیں بھی خشک سالی جیسی صورتحال ہے تو وہاں پر لوگوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء اور طبی سہولیات، جبکہ مال مویشوں کے لئے فوری طور پر چارے کا انتظا م کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو دیئے گئے احکاما ت کو بلاتاخیر عمل درآمد کو یقینی بنانے اورانہیں جلد سے جلد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

15/03/2014 - 21:50:54 :وقت اشاعت