پاکستان میں جب تک امن قائم نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے ، حمزہ شہباز،امن کیلئے مذکرات سمیت تمام آپشنز بروئے کار لارہے ہیں، پاکستان کی ترقی امن کے ساتھ وابستہ ہے ،نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جوعلم حاصل کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سیاست اور منزل صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب تک امن قائم نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ امن کیلئے مذکرات سمیت تمام آپشنز بروئے کار لارہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی امن کے ساتھ وابستہ ہے ۔نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جوعلم حاصل کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ ہماری سیاست اور منزل صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے ۔

تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ وہ ہفتہ کی شام جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس اور راولپنڈی کالج آف کامرس کے تقسیم اسناد اور سالانہ کھیلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس اور راولپنڈی کالج آف کامرس کے چیف ایگزیکٹوپیرزادہ راحت قدوسی، جناح گروپ آف کالجز کے پرنسپل صاحبان مسعود سلطان چوہدری ، حامد محمود ، رضوان خان ، اساتذہ،طلباء و طالبات کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سینیٹر بیگم نجمہ حمید، ملک ابرار، محمد حنیف عباسی ، راجہ جاویداخلاص، بیگم طاہرہ اورنگزیب، بیگم سیما جیلانی ، سردار نسیم، آسیہ تنولی ، تحسین فواد ، زیب النساء ، ضیاء اللہ شاہ ، ثوبیہ انور ستی ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، لبنی ریحان ، حافظ فاروق خٹک، حاجی پرویز خان ، چیئر مین بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ ، مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے ملک کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی سلامتی اور تحفظ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کیلئے سب سے مقدم اور اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے میں ہماری حکومت نے معیشت کو بحال کرنے کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں اور معیشت میں بہتری کے اعشاریئے عوام کے سامنے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے چین کے حالیہ دوروں کے نتیجے میں بڑی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہوئے ہیں اور چین پاکستان میں تقریبا32 ۔ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو توانائی کے بحران کے حل اور معیشت کے دیگر شعبوں کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جس طرح ذہین بچوں کی تعلیم کیلئے 10 ۔

ارب روپے کی خطیر رقم کا ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیاہے اسی طرح نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سہولتیں بالخصوص ہونہار غریب کھلاڑیوں کی مدد کیلئے دو ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے قرضے ، اعلی تعلیم کیلئے وظائف، کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سمیت نوجوانوں کی بہبود و ترقی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مین فوکس ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کھیلوں میں 25 عالمی ریکارڈ قائم کئے گئے اور اس سال نوجوان کھیلوں کے مختلف شعبوں میں 40 عالمی ریکارڈ قائم کریں گے اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جائے گا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ عوام کے سامنے ہے اور جس طر ڈالر کو 108 روپے سے واپس نیچے لایا گیا ہے اسی طرح ملک میں بجلی اور گیس کے بحران کا خاتمہ کیا جائے گا اور ملک میں تین سال بعد توانائی کے اتنے وسائل موجود ہوں گے جو ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ وافر ہوں گے ۔

انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں کیونکہ قوموں کی ترقی علم و تعلیم سے وابستہ ہے ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے طلباء و طالبات میں ڈگریاں ، میڈلز اور انعامات تقسیم کئے ۔ جناح گروپ آف کالجز کے چیف ایگزیکٹو راحت قدوسی نے اس موقع پر اپنے تعلیمی اداروں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور طلباء و طالبات اور اساتذہ کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی