عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں، سائرہ افضل تارڑ ،صحت،تعلیم اور دیگر میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرمملکت کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 مارچ 2014 19:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشن اینڈکوارڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم اور دیگر میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام ادارے اور اہلکار ان حکومتی ترجیحات پر عملی طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں تاکہ حکومت کی عوام دوست اور مثبت پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور سرکاری محکموں پر عوام کے اعتماد کو بڑھاتے ہوئے انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈی سی او منصور قادر،ایم پی اے چودھری اسد اللہ آرائیں،ڈی او کوارڈ نعمان حفیظ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں رائے محمد یاسربھٹی،ڈی ڈی او ایچ آر ایم اللہ دتہ وڑائچ،چودھری محمدبخش تارڑ، ڈی ایم او نوید السلام ورک ،ای ڈی او تعلیم ،ڈی او ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈی او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ،ٹی ایم او،سمیرا قاضی، عابد احسان چٹھہ،ملک عتیق الرحمان،سمیت مختلف محکموں کے افسران اور کمیٹیوں کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے طالب علموں کو دور حاضر کے مطابق جدید طرز کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ ہمارے طالب علم بھی ترقی یافتہ ممالک کے طالب علموں کا مقابلہ کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کررہی ہے انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن اور تعلیمی اداروں کی بہتر کارکردگی کے حوالہ سے بنائی جانے والی کمیٹیوں کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر تمام سرکاری سکولوں اور ان میں دستیاب سہولیات باری تفصیلی رپورٹس مرتب کریں انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنائے جانے والی سکول کونسلز کو بھی فعال بنایا جائے۔

وزیر مملکت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے آر ایچ سی،اور بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے اور غریب نادار مریضوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معاملات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کام کرنے والی میڈیکل لیبارٹریزکی کوالٹی رپورٹس بھی آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو جلد بہتر بنایا جائے اور فوری طور پر کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹس کی بھی نشاندہی کی جائے۔

ڈی سی او منصور قادر نے اجلاس میں بتایا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کو سکولوں میں معیار تعلیم اور انتظامی امور کی باقاعدگی سے چیکنگ اور رپورٹس مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی