چولستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اعلان کردہ پیکیج پر تیز رفتاری سے عملدرآمدکیاجائے گا‘شہبازشریف ،پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا،غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں جائے گی،چولستان میں بسنے والوں کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے، بے زمین کاشتکاروں کو شفاف طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ کی جائیگی،لٹریٹ چولستان پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمیونٹی سکول مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 مارچ 2014 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چولستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اعلان کردہ پیکیج پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کیاجائے گا -چولستان کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کو خود مانیٹر کروں گا - غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا- چولستان میں بسنے والوں کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے- لٹریٹ چولستان پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمیونٹی سکول مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے-یہ بات انہوں یہاں چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی- چیف سیکرٹری نے چولستان کی صورتحال،حکومتی اقدامات اور چولستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی -صوبائی وزراء تنویر اسلم ملک، اقبال چنڑ، مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق،اراکین اسمبلی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ایم ڈی چولستان اتھارٹی نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور یہاں روڈ نیٹ ورک پر بھی تیزی سے کام جاری ہے - انہوں نے کہاکہ لٹریٹ چولستان پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمیونٹی سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن چلائے گی- انہوں نے کہاکہ چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو شفاف طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے شفاف پالیسی مرتب کی جائے گی-وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سکولز کو ہدایت کی کہ وہ چولستان کے کمیونٹی سکولز کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کریں- انہوں نے چولستان میں ٹیوب ویلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی-وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی چولستان کے ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کا جائز ہ لے گی- انہوں نے کہاکہ چولستان کو 250کیوسک نہری پانی فراہم کیا جائیگا-چیف سیکرٹری نے چولستان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چولستان میں واٹر پا ئپ لائنز کی بحالی اور 1100ٹوبوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی