بند کریں
صحت صحت کی خبریںنئی موٹر سائیکل خریدنے کی ضد ، باپ کی ڈانٹ پربیٹے نے سر پر آہنی راڈ کا وار کر کے باپ کو موت ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/03/2014 - 19:22:47 وقت اشاعت: 28/03/2014 - 17:22:20 وقت اشاعت: 28/03/2014 - 16:34:47 وقت اشاعت: 28/03/2014 - 16:23:40 وقت اشاعت: 28/03/2014 - 12:27:29 وقت اشاعت: 27/03/2014 - 21:45:58 وقت اشاعت: 27/03/2014 - 21:06:20 وقت اشاعت: 27/03/2014 - 18:55:51 وقت اشاعت: 27/03/2014 - 18:34:20 وقت اشاعت: 27/03/2014 - 12:20:56 وقت اشاعت: 26/03/2014 - 22:21:02

نئی موٹر سائیکل خریدنے کی ضد ، باپ کی ڈانٹ پربیٹے نے سر پر آہنی راڈ کا وار کر کے باپ کو موت کی نیند سلا دیا

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)نئی موٹر سائیکل خریدنے کی ضد پر باپ کی معمولی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد بد بخت بیٹے نے سر پر آہنی راڈ کا وار کر کے باپ کو موت کی نیند سلا دیا اورفرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ کے علاقہ کوٹ داد خان کے رہائشی اقبال نامی شخص نے گیمبر اڈا پر سائیکلوں کی دوکان بنا رکھی تھی جہاں اس کا نوجوان بیٹا احمد بھی باپ کے ہمراہ ہی کام کرتا تھا احمد اپنے باپ سے اکثر نئی موٹر سائیکل لینے کی ضد کرتا تھا گزشتہ روز بھی اس نے اپنے باپ اقبال سے نئی موٹر سائیکل خرید کر دینے کی ضد کی لیکن اس کے باپ نے صاف انکار کر دیا جس پر بد بخت بیٹا احمد مشتعل ہو گیا اور اپنے باپ کے سر پر آہنی راڈ مار کر اس کو لہو لہان کر دیا اور فرار ہو گیا ۔

اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول اقبال کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

27/03/2014 - 21:45:58 :وقت اشاعت